ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا 34 میکنائزڈ بریگیڈ آسمان منزہ کا دورہ 

  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا 34 میکنائزڈ بریگیڈ آسمان منزہ کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا 34 میکنائزڈ بریگیڈ آسمان منزہ کا دورہ بریگیڈئیر منصور سے ملاقات علاقائی صورتحال پر گفتگو سمیت بدامنی پیدا کرنے والے عناصر کی بیخکینی کیلئے اہم فیصلے کیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان شوکت علی نے لدھا, مکین,سراروغہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کر کے وہاں پر تعینات پولیس اہلکاران اور جوانوں کو حالیہ حالات کی روشنی میں مناسب ہدایات جاری کیں.اس دوران ڈی پی او شوکت علی نے 34 میکنائزڈ بریگیڈ واقع اسمان منزہ کا بھی دورہ کیا.جہاں پر انھوں نے بریگیڈ کمانڈر جناب برگیڈئیر منصور عالم سے ملاقات کی.اور مسعود بلٹ میں جاری دہشت گردی کی حالیہ رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی بات چیت کی اور پاک فوج اور مقامی پولیس کے مابین  رابطے بڑھانے کے سلسلہ میں مفید فیصلے کیئے گئے جبکہ مکین مارکیٹ کے دورہ کے دوران چوکی اہلکاران کے علاوہ مقامی لوگوں اور تاجر برادری سے گفت و شنید کی اور ان کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،دورے کے دوران تمام پولیس اہلکاران کے بلند حوصلے اور انتھک محنت کی تعریف کی گئی.