حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات  کررہی ہے‘ جہانزیب خان کھچی‘ اورنگزیب خان

   حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات  کررہی ہے‘ جہانزیب خان ...

  

 میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

 خان کھچی اور ایم این اے بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کو درکار تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے میلسی کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج حاصل کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو خصوصی استدعا کی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی دورہ میلسی کے دوران ترقیاتی گرانٹس کی یقین دہانی کرائی جو آنے والے چند روز میں ریلیز کر دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ویرسی واہن کی اضافی بستیوں مسلماناں والا، فتح شاہ والا اور بستی نہر والی میں بجلی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی یقینی بنانے کیلئے بھاری گرانٹس منظور کرائی جا رہی ہیں جبکہ حلقہ کے بڑے قصبات میں سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلہ میں بھی جلد خوشخبری دی جائیگی انہوں نے کہا کہ بجلی فراہمی کے ذریعے دیہاتوں سے اندھیرے دور کیئے جا رہے ہیں اور جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی اب تک ممکن نہیں رہی ایسے علاقے ہماری ترجیحی فہرست میں شامل ہیں اس موقع پر انہوں نے بٹن دبا کر بجلی فراہمی کا افتتاح کیا اس موقع پر عالمگیر خان کھچی، علی رضا خان کھچی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں اللہ دتہ خالد ارائیں، وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل میاں محمد عاصم ارائیں،میاں عبد الغفور ارائیں، ایکسیئن میپکو شفیق احمد، حیدر خان، رانا محمد اشفاق، یاسر خان، عبد اللہ خان ملیزئی، حافظ عبدا لغفور جاوید، چوہدری عبد الجبار، چوہدری عدنان جبار، چوہدری احتشام جاوید، شہزاد احمد خان جوئیہ، ابراہیم سندھو بھی موجود تھے بعد ازاں چوہدری عبد الجبار نے اپنے ڈیرہ پر صوبائی وزیر اور ایم این اے کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں علاقہ بھر کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -