مقبوضہ کشمیر، سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کی 14ماہ بعد رہائی، بیٹی کی تصدیق 

      مقبوضہ کشمیر، سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کی 14ماہ بعد رہائی، بیٹی کی ...

  

 سرینگر(آئی این پی)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کو 14 ماہ بعد رہا کردیا  اس موقع پر انکی صاحبزادی التجا مفتی کا کہنا تھا کہ  ان کی والدہ کی غیر قانونی حراست بلآخر ختم ہوگئی ہے، اس مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کرتی (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

ہوں،دوسری جانب محبوقبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم بھارت کے اس کالے قانون کو نہیں مانتے،دلی دربار کو اپنا غیر آئینی و غیر قانونی اقدام واپس لینا ہو گا،ہم بھارت کی اس ڈاکہ زنی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے راستہ دشوار ہے مگر ہمارا حوصلہ پہاڑوں سے بلند ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کو گزشتہ سال 5 اگست کو اس وقت گرفتار کیا جب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا تھا۔بھارتی حکومت نے متنازع قانون کے تحت محبوبہ مفتی کو بغیر کسی الزامات کے تحویل میں لیا تھا جس کے بعد ان کی صاحبزادی نے اپنی والدہ کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔محبوبہ مفتی کی صاحبزادی نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی والدہ کی رہائی کی تصدیق کی محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد جیل میں موجود دیگر کشمیریوں کی بھی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔رہائی کے بعد ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ  میں آج ایک سال سے بھی زیادہ عرصے کے بعد رہا ہوئی ہوں، اس دوران 5 اگست 2019 کے کالے دن کا کالا فیصلہ ہر پل میرے دل اور روح پر وار کرتا رہا، اور مجھے احساس ہے کہ یہی کیفیت جموں کشمیر کے تمام لوگوں کی رہی ہوگی، ہم میں سے کوئی بھی شخص اس دن کی ڈاکہ زنی اور بے عزتی کو قطعا نہیں بھول سکتا انہوں نے کہا کہ اب ہم سب کو اس بات کا اعادہ کرنا ہوگا کہ جو دلی دربار نے 5 اگست کو غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر قانونی طریقے سے ہم سے چھین لیا، اسے واپس لینا ہوگا، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے جانیں نچھاور کیں اسے حل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، جانتی ہوں یہ راستہ آسان نہیں لیکن ہم سب کا عزم اور حوصلہ یہ دشوار راستہ طے کرنے میں ہمارا معاون ہوگا۔ 

محبوبہ مفتی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -