علی حیدر قتل کیس‘ ہائی کورٹ سے  ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم گرفتار

  علی حیدر قتل کیس‘ ہائی کورٹ سے  ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم گرفتار

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار)تھانہ محمود کوٹ میں درج معروف علی حیدر قتل (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ملزمان اسامہ اور مظہر پتافی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کی طرف سے چوہدری طاہر محمود ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ مدعی کی نمائندگی بلال گورمانی ایڈووکیٹ نے کی۔ بعد از سماعت ہائیکورٹ نے ملزمان کی ضمانت خارج کر دی اور محمود کوٹ پولیس نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

علی حیدر قتل کیس۱

مزید :

ملتان صفحہ آخر -