خواجہ سراء سے فراڈ‘ متاثرہ کی انصاف  کیلئے عدالت انٹری‘ ملزموں کی دھمکیاں 

 خواجہ سراء سے فراڈ‘ متاثرہ کی انصاف  کیلئے عدالت انٹری‘ ملزموں کی ...

  

 خواجہ سراء سے فراڈ‘ متاثرہ کی انصاف 

کیلئے عدالت انٹری‘ ملزموں کی دھمکیاں 

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)فراڈی تعلقدار نے خواجہ سرا ء کو 5 لاکھ سے(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

 محروم کردیا،رقم واپس مانگنے پر تعلقدار رفو چکر ہوگیا،پر ونوٹ لے کر خواجہ سرا ء عدالت پہنچ گیا، تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14 بی کوٹ ادو کے رہائشی خواجہ سراء  محمد اکمل عرف نرما نے پریس کلب میں الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ 5 مرلہ سکیم کوٹ ادو کے رہائشی تعلقدار محمد محسن علی سیال نے9ماہ قبل اس سے اپنی شادی اور گھر بنوانے کیلئے اس سے5لاکھ ادھار لئے جس کا اس نے اسے پرونوٹ بھی لکھ دیا تھا،نرما نے بتایا کہ رقم لینے کے بعد محسن سیال گم ہوگیا جس پر اس نے محسن کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کردی جس کی آج تاریخ پیشی ہے،خواجہ سراء نے الزام ہے کیا کہ رٹ دائر کرنے کی پراب محسن سیال بھی منظر عام پر آگیا اور اپنے بھائی انور سیال اور 3نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ اس کے گھر داخل ہو گیااور اسے رٹ واپس لینے اور قتل جیسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،نرما نے بتایا کہ اس حوالے سے معززین علاقہ کے پاس پنچائتی فیصلے بھی ہوئے جہاں وہ رقم دینا بھی مانتا ہے مگر اب رقم دینے سے انکاری ہے جس سے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں درخواست بھی دے دی ہے،خواجہ سراء  نرما نے اعلی حکام سمیت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، آئی جی ساؤتھ پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان، ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال،ڈی ایس پی کوٹ ادو امجد جاوید سے تحفظ اور رقم واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

دھمکیاں 

 سرکاری افسروں پر تشدداور ناقص انکوائری 

کرنیوالے انسپکٹر‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر 

کے خلاف نوٹس‘ کیس کی آج سماعت

 ملتان (خصو صی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

کے افسران کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مبینہ دہشتگردوں کے خلاف ناقص انکوائری کرنے والے انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف نوٹس کیس کی سماعت آج 15 اکتوبر مقرر کی ہے۔ کیس میں آج آخری بحث ہوگی جس کے بعد اگلی سماعت پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر وہاڑی کے پیش کیے گئے استغاثہ کے مطابق کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نعیم احمد نے 3 نومبر 2018 کو مقدمہ درج کرایا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان صدیق وغیرہ جو مین پائپ لائن سے پانی چوری کررہے تھے انہیں روکنے کے لیے سرکاری افسران و اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 50 سے 60 ملزمان نے ٹیم پر حملہ کیا اور ڈنڈے، سوٹوں، پمپ ایکشن لہراتے ہوئے حملہ کردیا جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے اور علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا تھا۔ لیکن کیس کی ناقص انکوائری کرنے پر انسپکٹر و انچارج اے ٹی اے کیسز محمد ذاکر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر منظور کو 27 اے کا نوٹس جاری ہوا، کیس میں آخری بحث ہونا باقی ہے۔

ناقص انکوائری

 واجبات کی عدم ادائیگی: صوبائی سیکرٹری 

آبپاشی کو توہین عدالت کا نوٹس‘ رپورٹ طلب

 ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس رسال حسن (بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

سید نے عدالتی احکامات کے باوجود کنٹریکٹر کو واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر صوبائی سیکرٹری آبپاشی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کیا اور عدالتی احکامات صوبائی سیکرٹری کو بھجوانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں پٹشنڑ جاوید اقبال نے وکیل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ گورنمنٹ کنٹریکٹر ہے اس نے گزشتہ سال کے دوران اپنا کنٹریکٹ مکمل کیا مگر اس کے بقایاجات ادا نہیں کیے گئے جس کے خلاف اس نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا فاضل عدالت نے 23 دسمبر 2019 کو صوبائی سیکرٹری ایریگیشن کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ کے اندر واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں مگر انہوں نے پٹیشنر کی سماعت کی اور نہ ہی عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے واجبات ادا کیے ہیں۔

رپورٹ طلب

سیکرٹری تعلیم ساؤتھ پنجاب کا تونسہ‘ کوہ سلیمان کا دورہ‘ اہم ملاقاتیں 

 ڈیرہ غازی خان+ تونسہ (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان)ضلع ڈیرہ غازیخان میں دوسرے کیڈٹ کالج کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی سربراہی میں وزیر اعلی(بقیہ نمبر37صفحہ 7پر)

 کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کے اراکین نے کیڈٹ کالج کی جگہ کے انتخاب اوردیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا  تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے سرحدی مقام چٹ بانی بارے سفارشات وزیر اعلی کو بھجوائی جائیں گی سیکرٹری تعلیم نے بتایاکہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے موقع پر جاکر معاملات کاجائزہ لیا ہے سو ایکڑ رقبہ پر سکول اینڈ کیڈٹ کالج قائم کیا جائے گا جس پر چالیس کروڑ روپے درکار ہوں گے منصوبہ کے تحت بوائز اور گرلز کیلئے علیحدہ علیحدہ کیمپس تعمیر ہوں گے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کیلئے موجود ہ مالی میں سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست کی جائے گی سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہاکہ کیڈٹ کالج سے تونسہ اور ٹرائیبل ایریا کی آبادی مستفید ہوگی انہوں نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے 1061سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جارہاہے اب تک سات سو تعلیمی اداروں کو بجلی کی متبادل سہولت فراہم کر دی گئی ہے سولرائزیشن کا پراجیکٹ 30نومبر تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے ڈاکٹر احتشام انور نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قواعد و ضوابط مزید سخت کرنے اور جانچ پڑتال کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سکولز اور کالجز کیلئے علیحدہ سیکشن آفیسر پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس کے نام سے دفترقائم کرکے آفیسرزتعینات کر دیئے گئے ہیں تاکہ تعلیمی اداروں کو بہتر طریقے سے ریگولیٹ کیاجا سکے سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کو بطور اساتذہ تعینات کرنے کیلئے ماڈل متعارف کرایاجار ہاہے جس کے تحت کم پڑھے لکھے افراد کو ملازمت دی جائے گی تاکہ وہ مقامی طو رپر تعلیمی اداروں میں حاضری یقینی بناتے ہوئے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں ڈاکٹر احتشام انور نے تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے تعلیمی اداروں کے اچانک معائنے کیے گورنمنٹ بوہڑہائی سکول میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے اور واش روم میں صابن موجود نہ ہونے پر ہیڈماسٹر حنیف خان کو معطل کردیا سیکرٹری تعلیم نے سی ای او کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتے میں کم سے کم ایک دن لازمی تونسہ میں بیٹھیں تاکہ تعلیم سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان میں تعلیمی دفاتر جلد قائم ہونگے اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،اے تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر، چیف آفیسر میونسپل عامر روف، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عامر اسلم بھی موجود تھے سیکرٹری تعلیم سے سائلین نے بھی ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل بیان کیے جن کے حل کیلئے موقع  پر ہدایات جاری کی گئیں۔

ملاقاتیں 

میلسی‘ رحیم یار خان میں حادثے‘ 2 افراد جاں بحق‘ 1 لاش برآمد 

میلسی + رحیم یار خان + مظفر گڑھ (سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) ٹبہ سلطان پور میں وہاڑی روڑ پر گورنمنٹ کالج کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے میں خاتون جان بحق خاوند اور4بچوں سمیت7افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122کے(بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

 اہلکاروں نے ٹبہ سلطان پور ہسپتال منتقل کردیا دوافراد کی حالت تشویشناک حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق لودھراں سے تھا تفصیل کے مطا بق لودھراں کا رہائشی محمد جعفر اپنی بیوی راشدہ بی بی تین بچیوں اور2کم سن بیٹوں کے ہمراہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر وہاڑی کی جانب جارہے تھے کہ آچانک ٹبہ سلطان پور میں وہاڑی روڑپر تیز رفتار کار نے ٹکر مادری جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار4بچوں کی ماں راشدہ بی بی موقع پر ہی جابحق ہوگئی حادثے میں خاوند محمد جعفر،12سالہ بیٹی فوزیہ بی بی، 10سالہ صوبیہ، 8سالہ عبداللہ اور2زوبیہ سمیت کار سوارمحمد قاسم اورمحمد جنید سمیت 7افرادشدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پرریسکیو1122ٹبہ سلطان پورکے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حادثے میں جابحق ہونے والی خاتون راشدہ بی بی اور زخمیوں کو ہسپتال ٹبہ سلطان پورمنتقل کیاجہاں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہو نے پر انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا حادثہ کار کی سوار کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ نامعلوم ڈرائیور نے غفلت اور تیز رفتاری سے جیپ چلاتے ہوئے کار کو ٹکر مار دی جس کے باعث ایک جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے‘ تھانہ سٹی خانپور کی حدود مرید موڑ کے رہائشی محمد جاوید نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ مرید موڑ کے نزدیک نامعلوم ڈرائیور جیپ غفلت اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے اسکے بھائی کی کار کو بے قابو ہوکر ٹکر ماری دی جس سے اس کا نوجوان بھائی سمندرخان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا‘جبکہ کار میں سوار دیگر افراد شیز باز اور محمد داو د د شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع پاکر ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور جیپ موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔پولیس متوفی کے بھائی محمد جاوید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔ مظفرگڑھ کے مضافات میں ٹبہ کریم آباد تھانہ سٹی کے علاقہ سے نامعلوم 40/45 سالہ شخص کی لاش گراونڈ میں پڑی ہوئی ملی ہے مقامی  پولیس نے لاش تحویل میں لے کر  تفتیش شروع کردی ہے زرائع کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اور نشے کی زیادہ مقدار لینے سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

 کل عالمی یوم انستھیزیا‘ تقریبات کی تیاریاں 

ملتان (وقا ئع نگار)عالمی یوم انستھیزیا کل 16 اکتوبر(جمعہ)کو منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے آگہی پیدا (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی۔اعدادوشمار کے مطابق ملکی آبادی کے لئے 2600 سے زائد انستھیٹسٹ رجسٹرڈ ہیں۔16 اکتوبر 1846ء  کو ڈاکٹر ولیم مارٹن نے بوسٹن میں ایتھر انستھیزیا کا استعمال شروع کیا۔جون 1847ء  میں آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ مریض کو انستھیزیا دیا گیا۔1960ء  کی دہائی میں جدید انستھیزیا کا آغاز ہوا۔اب ہسپتالوں میں 70 سے 80 فیصد ذمہ داری شعبہ انستھیزیا پر عائد ہوتی ہے۔کسی ہسپتال کو شعبہ انستھیزیا کے بغیر چلانا ناممکن ہے۔اور اس شعبے کا تعلق اب صرف آپریشن تک نہیں رہ گیا ہے۔بلکہ آئی سی یو،ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ،پین(pain) کلینک بھی شعبہ انستھیزیا کے زیر نگرانی کام کرتے ہیں۔تاہم سرکاری ہسپتال شعبہ انستھیزیا کے ڈاکٹروں کی شدید کمی کا سامنا کررہے ہیں۔دریں اثناء گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے(ہاتھ دھونے کا عالمی دن)آج 15 اکتوبر(جمعرات)کو منایا جائے گا۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ امراض اطفال طبی اور چلڈرن کمپلیکس کے زیر اہتمام گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے موقع پر آج(جمعرات)آگہی تقاریب ہوں گی۔

تقریبات

لڈن: 5 ڈاکوؤں کا محنت کش کے گھر دھاوا

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)پولیس تھانہ لڈن کی حدود کوٹ غلام قادر میں 5مسلح ڈاکووں نے محنت کش کے(بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

 گھر دھاوا بول دیا،شور شرابہ کرنے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی، اہل علاقہ نے ایک ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا واقعات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کی حدود کوٹ غلام قادر میں 5مسلح ڈاکو محنت کش علی حیدر کے گھر گھس آئے لواحقین اللہ یار ودیگر کے مطابق ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کیا بچوں اور خواتین کے شور شرابہ کرنے پر دیگر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ڈاکووں کی فائرنگ سے کرم الہی نامی خاتون زخمی ہوگئی جبکہ اہل علاقہ نے ڈاکووں کا تعاقب کرکے ایک ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس تھانہ لڈن نے کاروائی شروع کردی جبکہ زخمی خاتون کرم الہی کو علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا متاثرین نے دیگر ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

گرفتار.

ساؤنڈ ایکٹ سے کاروبار تباہ‘ فنکار بیروزگار‘ گھروں میں فاقے شروع 

 ملتان (سٹی رپورٹر)ساؤنڈ ایکٹ ختم کر کے لاکھوں گھرانوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آل ملتان ساؤنڈ ایسوسی ایشن‘ سرائیکی سنگر اتحاد اور سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

موقع پر سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ، مہر مظہر کات، سرائیکی سنگر اتحاد کے اعجاز راہی، ثوبیہ ملک، جام منیر نریجہ، اشرف پٹھانے خان اور آل ملتان ساؤنڈ ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداران حاجی جاوید اختر، حاجی محمد غلام مصطفی ہیرا، محمد خلیل سومرو، محمد سلیم ناز، حاجی محمد ناصر اسلم، حاجی رانا بشارت علی، وحید احمد شیخ، عبدالرؤف عطاری، محمد ایوب طاہر، غلام عباس، حاجی محمد یامین، حاجی غلام دستگیر، حاجی محمد ریاض، ریاض ڈی جے، لیاقت حسین، فیض بخش، حاجی منظور حسین موجود تھے‘ انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ظہور دھریجہ نے کہا کہ ساؤنڈ ایکٹ کا مقصد یہ بتایا گیا تھا کہ اس سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کو روکا جائے گا مگر اس کے برعکس فرقہ واریت اور انتہا پسندی تو نہ رُک سکی البتہ انتہا پسندی کو ختم کرنے والی ثقافتی تقریبات متاثر ہوئیں اور وسیب کے بہت سے بے گناہ فنکار اور گلوکار گرفتاریوں کے عمل سے گزرے۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کے مسئلے اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک صوبہ نہیں بنے گا۔ آل ملتان ساؤنڈ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم ناز نے کہا کہ ساؤنڈکا کاروبار تباہ ہو چکا ہے اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کے گھروں میں فاقے ہیں، دوکانوں کا کرایہ ادا کرنے کیلئے پیسے تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ساؤنڈ ایکٹ مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتی تو کم از کم اس میں ترمیم کر کے ناجائز طور پر ساؤنڈ کو پولیس تحویل میں لینے اور مقدمے درج کرنے سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کی واضح رولنگ کے باوجود ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ سنگر اتحاد کے اعجاز راہی نے کہا کہ پوری دنیا میں فنکاروں کو عزت دی جاتی ہے، جبکہ ہمارے ہاں پولیس فنکاروں کو بے عزت کرتی ہے اور ناجائز طور پر ہراساں کیا جاتا ہے اور رشوت طلب کی جاتی ہے۔ مہر مظہر کات نے کہا کہ ساؤنڈ کا خاتمہ نہ ہوا تو جگہ جگہ مظاہرے کریں گے اور اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔ انہو ں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے اور مسئلے حل کرنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کیا جا رہا ہے، وسیب کے لوگ حکومت اور حکمرانوں سے تنگ ہیں، حکمران اس وقت سے ڈریں جب لوگ ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ اس موقع پر مہر مظہر جاوید سیال،  حافظ خدا بخش واقف ملتانی، ریاض ملتانی، اکرم میانی والا، علی امجد چوہدری، اسامہ ریاض ورک، عبداللطیف بھٹی، امین خان ملغانی، زبیر دھریجہ، افضال بٹ، حاجی عید احمد دھریجہ، شبیر بلوچ، بابا ممتاز، رئیس ثقلین کھوکھر اور دیگر موجود تھے۔ 

فاقے

میاں چنوں میں چور‘ ڈاکو بے لگام‘ فائرنگ سے 3 راہگیر شدید زخمی 

میاں چنوں + محسن وال + خانیوال + تلمبہ (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘  نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر) ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے لوٹ مار کے بازار گرم کر رکھے ہیں،گزشتہ روز صبح کے وقت سبزی منڈی میں خریداری کیلئے جانیوالے دو سبزی فروشوں اور ایک فیکٹری ملازم کو ڈاکوؤں نے تھانہ صدر کی حدود گاؤں 45 پندرہ ایل کے قریب(بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

 روک لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دوران ڈکیتی مذاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں تینوں راہگیر شدید زخمی ہوئے،اسی دوران ڈاکو نقدی،موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے،تینوں زخمیوں تنویر،اسحاق اور امین کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا،دوسری طرف بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہلیان میاں چنوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر میاں چنوں کے نواحی گاؤں 3 ایٹ اے آر کے قریب ڈاکوؤں نے عبدالحکیم کے رہائشی کشور حسین سے 12 ہزار کی نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔

زخمی

جنوبی پنجاب: منشیات فروشوں‘ اشتہاریوں کیخلاف آپریشن کا حکم 

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں جرائم کنٹرول کرنے کیلئے فیلڈ فورس کو بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے گئے ہیں پہلے مرحلے میں بڑے گینگ،اشتہاری اور(بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

 منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے رواں ماہ تمام اضلاع میں خصوصی آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔کیپٹن(ر) ظفر اقبال نے واضح کیا کہ شہریوں سے بداخلاقی اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کے مرتکب پولیس ملازمین سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور رینج کے دورہ کے موقع پر پولیس افسران سے خطاب اور شہریوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے بہاولپور پہنچنے پر آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک اور ڈی پی او بہاولپور نے انکا استقبال کیا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آفس تشکیل دیا ہے جس کے ثمرات عام عوام کے ساتھ  پولیس ملازمین کو بھی حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان رینج کے مسلسل دورے کرینگے اور عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کرتے ہوئے تھانوں کی اچانک انسپکشن بھی کرینگے۔کیپٹن ر ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران فیلڈ میں نکلیں اور عوام سے رابطہ بڑھائیں تاکہ پولیس اور عوام میں دوریوں کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا ہر جوان محکمے کا سفیر ہے انکی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال نے بعد ازاں آر پی او زمحمدبیر دریشک کے ہمراہ چہلم کے ماتمی جلوسوں کا بھی معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات پر بریفننگ دی۔

حکم

 مظفر گڑھ: پولیس بھرتی کیلئے فارم کا 

حصول مشکل مرحلہ‘ امیدواروں کا احتجاج

مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفر گڑھ پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے فارم لینے کیلئے ہزاروں نوجوانوں کی پولیس لائن (بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)

کے باہر سڑک کنارے 2 کلو میٹر طویل لائن کورونا ایس او پیز یکسر نظر انداز ہوگئے، امیدوار مظفرگڑھ پولیس لائن  کے گیٹ کے باہر ہائی وے روڈ پر کھڑے رہے‘ علی عمران، تحسین،سبطین، ناظم، رضا، غضنفر،اصغر اور متعدد دیگر امیدواروں نے کہا پولیس میں اپلائی کرنے کیلئے فارم کا حصول بہت مشکل مرحلہ ہے،پولیس لائن کے باہر مین روڈ پر 2 کلومیٹر طویل لائن میں گھنٹوں کھڑا رہنا پڑتا ہے مین روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت بھی بہت زیادہ ہے حادثات کا خطرہ ہر وقت منڈلاتا رہتا ہے امیدواروں کیلئے نہ سایہ ہے نہ پینے کا پانی کا انتظام ہے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر محکموں کی طرح پولیس میں بھرتی کا فارم بھی آن لائن کر دیا جائے تاکہ یہ نوجوان یوں سڑکوں پر ذلیل وخوار نہ ہوتے پھریں۔

احتجاج

 وہاڑی میں چھاپہ: رشوت لیتے پٹواری گرفتار

وہاڑی(بیورورپورٹ‘نامہ نگار) سرکل آ فیسر انٹی کرپشن شاہد نذیر وڑائچ نے مجسٹریٹ درجہ اول نعیم بخش کے ہمراہ (بقیہ نمبر39صفحہ 7پر)

شہری کی اطلاع پر ریڈ کیا جہاں محکمہ مال کا پٹواری محمد ظہور 577ای بی کو شہری کی جانب سے رشوت لینے پر گرفتار کرلیا دوران تلاشی پٹواری محمد ظہور کی جیب سے نشان زدہ نوٹ بھی برآ مد ہوئے انٹی کرپشن حکام کے مطابق ظہور پٹواری نے شہری فیضان حیدر سے نئی زرعی پاس بک تیار کروانے کی مد میں چار ہزارروپے رشوت لی رشوت کے مرتکب پٹواری کو دوران ریڈ گرفتار کرکے نشان زدہ نوٹ برآ مد کرلئے ہیں پٹواری کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10/20بجرم رشوت ستانی درج کرلیا ہے آ ج جمعرات ریمانڈ کیلئے پٹواری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

چھاپہ

بریسٹ کینسر کے خلاف جدوجہد 

ضروری‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ بریسٹ کینسر (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

ہماری خواتین کی جان اور خوشیوں کا دشمن ہے اس حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1میں ٹیچرز اور ہائی سکول کی بچیوں کے ساتھ ایک آگہی مہم میں شریک تھیں انہوں نے خواتین اور بچیوں کو کینسر کے علامات، علاج جلد تشخیص، بچاؤ اور خود معائنہ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ اس بیماری میں جان بچانے کے لیے جلد تشخیص کی کیا اہمیت ہے اور میمو گرافی کیوں ضروری ہے ڈاکٹر شاہینہ نے مزید بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جلد میمو گرافی کی سہولیات مہیا کر دی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ فرید آباد میں ٹاور کے پاس تھنک کاؤنٹر میری نگرانی میں کام کر رہا ہے خواتین وہاں چھاتی کا نہ صرف فری معائنہ بلکہ خود معائنہ بھی سیکھ سکتی ہیں اس موقع پر ہیڈ مسٹریس سکول ہذا مسزطاہرہ کلثوم نے کہا کہ بچیوں کو صحت اور تندرستی بارے میں آگہی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز باقاعدگی سے کیے جائیں گے آخر میں ٹیچرز اور بچیوں نے صحت کے حوالے سے سوالات بھی کیے جن کا انہیں تفصیلی جواب فراہم کیا گیا اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین، فوزیہ کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔ 

ڈاکٹر شاہینہ

 علاقائی مسائل ترجیحی بنیادوں 

پر حل کرینگے‘ ملک شفیق ارائیں 

 دھنوٹ(نمائندہ خصوصی) دھنوٹ کے نواحی علاقہ خان پور روڈ نذیر آباد کی سماجی شخصیات ملک محمد صدیق، ملک ظہوراحمد،میاں (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

رحمت اور استاد اے ڈی نے ایم این اے ضلع لودھراں میاں شفیق آرائیں سے ملاقات کی۔انہوں نے خانپور روڈ پر واقع بستی نذیر آباد کیلئے بجلی کی فراہمی اور علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل بارے تفصیل سے بتایا جس میں ایم این اے میاں شفیق آرائیں نے کہا کہ علاقائی بنیادی مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔انہوں نے علاقہ مکینوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر استاد اے ڈی سمیت تمام شخصیات نے ایم این اے میں شفیق ارائیں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ملک شفیق

سفید چھڑی کا آج عالمی دن 

تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں 

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نابینا افراداوریوم تحفظ سفید چھڑی کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اقوام (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

متحدہ کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن ہر سال15 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کا آغاز1964کوہوا تھا،سفید چھڑی کا عالمی دن منانے کا مقصدنابینا افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات کے متعلق معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے اوردنیا کو کو یہ باورکرانا ہے کہ معذور افراد بھی تھوڑی سی توجہ کے ساتھ ایک ذمہ داراورمفید شہری ثابت ہوسکتے ہیں، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جبکہ سرکاری و غیر سرکاری این جی اوز کے زیراہتمام مذاکرے اور سیمینارزاورریلیوں کااہتمام کیا جائے گا۔

سفید چھڑی

 پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ: 100 کتابوں 

پر عائد پابندی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ

 ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا  100 (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

کتابوں پر عائد پاپندی کا از سرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سابق ایم ڈی بورڈ رائے منظور ناصر کی جانب سے پرائیویٹ پبلشرز کی کتابوں پر عائد پاپندی کا دوبارہ سے جائزہ لیا جائے گا، بورڈ نے کتابوں کا جائزہ لینے  کے  لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں چیئرمین بورڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خان، سیکرٹری سکولز اور سیکرٹری قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ شامل ہیں نئی تشکیل کردہ نظر ثانی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے تک کتابوں کو مارکیٹ سے نہیں اٹھایا جائے گا،  نظر ثانی کمیٹی نجی پبلشرز کے کتابوں کے مسودے پنجاب متحدہ علماء بورڈ جو بھی ارسال کرنے کی مجاز ہوگی۔

فیصلہ

 پولیس آپریشن: 12ا فراد سے غیر 

قانونی اسلحہ برآمد‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

 ملتان (وقائع نگار))پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز(بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

 کردیا۔ضلعی جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے گزشتہ ایک روز کے اندر  12 افراد سے غیر قانونی اسلحہ برآمد برآمد کرلیا۔ معلوم ہوا ہے سٹی پولیس آفیسر ملتان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ بستی ملوک، تھانہ لوہاری گیٹ اور تھانہ دولت گیٹ کے علاقے بستی مبارک پور اور 28 صفر کے حوالے سے دربار شاہ شمس کے گردونواح اور جلوس کے روٹ کلیئرنس کیلئے  شاہ شمس دربار تا علی چوک، دولت گیٹ کے گردونواح میں آپریشن کیا۔اس دوران بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔جس میں 01رائفل 7 ایم ایم، 07بندوق12 بور،03پسٹل 30بور اور01 ریوالور 32 بور ملا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج برآمد کرلیا گیا ہے

غیر قانونی

 سگریٹ پینے سے منع کرنے پر نجی تعلیمی 

ادارے میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی

 ملتان (سپیشل رپورٹر) سگریٹ پینے سے منع کرنے پر آئی ایس پی (بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

(انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب)  میدان جنگ بن گیا، انتظامیہ نے پہنچ کر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا، تفصیل کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے مین کیفے میں شاہد نصیر، شان امیرطالبعلم I  موجود تھے کہ  کالج کی یونیفارم میں ملبوس طالبعلم سلیمان جو زکریا ٹاون کا رہائشی تھا سگریٹ پینے لگا تو شاہد نصیر کے منع کرنے پر دونوں میں آپس میں تلخ کلامی ہوگئی جو بعد ازاں لڑائی میں تبدیل ہوگئی،لڑائی میں دونوں فریقین نے لاتوں گھونسوں کا بے دریغ استعمال کرکے ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے،اطلاع پاکر آئی ایس پی کے سیکورٹی آفیسر ریٹائرڈ کرنل عبدالحمید ہمراہ سکیورٹی گارڈز موقع پر آئے اور سلیمان کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا،واضح رہے کہ کچھ روز قبل آئی ایس پی میں ایک شخص کو سٹینڈ سے موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے پکڑ کر حوالہ پولیس کیا گیا،تاہم پولیس نے سلیمان کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

مختلف وارداتوں میں ملوث قاسم رحمانی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار 

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)   ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی نے ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ صادق حسین شاہ کے ہمراہ میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے بیان کیا کہ کافی عرصہ سے تھانہ سٹی صادق آباد، صدر صادق آباد، احمد پور لمہ کے علاقوں میں وارداتیں ہو رہی تھیں (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

 جس پر پولیس کام کر رہی تھی۔ اس دوران تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں چک نمبر 11 میں پٹرول پمپ ڈکیتی، تھانہ آئیر پورٹ کی حدود میں شاکر کوٹ میں پٹرول پمپ ڈکیتی ہوئی، ایک رات تھانہ صدر صادق آباد کی حدود میں ملزمان کا سامنا پولیس سے ہوا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی مقابلہ کے دوران کنسٹیبل محمد الیاس گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ایک واردات کے دوران ملزمان نے کانسٹیبل ذاہدالرحمن سے موٹر سائیکل 125 چھینی اور مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اسی طرح کئی وارداتوں میں ملزمان نے دیگر افراد سے لاکھوں روپے مالیت موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکل رکشہ، موبائل فونز چھینے اور ایل سی ڈی، ڈی وی آر چوری کئے جبکہ ایک پٹرول پمپ ڈکیتی کے دوران ملزمان سکیورٹی گارڈ کا رپیٹر بھی چھین کر ساتھ لے گئے تھے، جس پر ان ملزمان کی تلاش تیز کر دی گئی تھی آخر کار قاسم رحمانی گینگ کی گرفتاری کا سہرا تھانہ ائیر پورٹ پولیس کے سر سجا جس میں ایس ایچ او صادق حسین شاہ اور ان کی ٹیم نے شبانہ روز محنت اور پیشہ ورانہ مہارت و جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ محمد قاسم رحمانی سکنہ قاسم ٹاؤن صادق آباد  اور چار کارندوں جن میں جام سعود عتیق سکنہ کالونی احمد پور لمہ، عمران دایہ سکنہ احمد پور لمہ، جاوید عرف بالا شیخ سکنہ دادلہ شہید کالونی احمد پور لمہ ارسلام قریشی سکنہ ہاشمی کالونی احمد پور لمہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار موٹر سائیکلیں، ایک موٹر سائیکل رکشہ، ایل سی ڈی، ڈی وی آر چار موبائل فونز، نقدی، پٹرول پمپ سکیورٹی گارڈ سے چھینا گیا رپیٹر اور دوران واردات استعمال کئے جانے والا اسلحہ ناجائز چار عدد پسٹل اور متعدد راؤند و کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف دس مقدمات درج کر لیے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ گینگ پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا ہے جس میں سب ملزمان نوجوان ہیں جو کہ پہلی بار پولیس نے گرفتار کئے ہیں ان کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہ ہے۔

گرفتار

 گوجرانوالہ میں جلسہ‘ کارکنوں کو روکا گیا 

تودما دم مست قلندر ہوگا‘ سید علی حیدر گیلانی

 ملتان (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، ضلعی سیکریٹری اطلاعات چوہدری (بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

محمد یسین نے کہا ہے کہ ملتان سے جیالے کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کرے گا جس کے لئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے اگر پی ڈی ایم کے جلسہ میں جانے کے موقع پر رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا حکمران قوم کا اعتماد کھوچکے ہیں لیاقت باغ جلسے نے حکمرانوں کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاریاں اورہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہو گی ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے بھی جیالے کارکنوں کے بڑے قافلے جلسہ میں شرکت کریں گے 2021کا سال الیکشن کا سال ہو گا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تین سو فی صد تک اضافے نے غریب قوم کو فاقوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے سونامی خان نے پوری قوم کو سونامی کی نظر کردیا ہے اپوزیشن کے اتحاد سے حکمران خوف ذدہ ہو کر اپوزیشن کی قیادت اور عہدیداروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ پورا ملک گوجرانوالہ بنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں تن عوام حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کے لئے ہر گز تیار نہیں ہیں 2021کا سال الیکشن کا سال ہو گا کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا موجودہ حکمرانوں کو اب عوامی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علی حیدر

 ملتان ائیر پورٹ: مسافر گرفتار‘ تحقیقات شروع

 ملتان (وقا ئع نگار) ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے دوبئی جانے والی نجی ایئر لائن میں سوار ہونے والے مسافر کو اپنی تحویل میں (بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)

 لیکر سرکل آفس ملتان  منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ملزم کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے نے گزشتہ روز ملتان ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر دوبئی جانے والے مسافر ڈی جی خان کے رہائشی محمد اختر کو قابو کیا جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ محمد اختر کا پرانا پاسپورٹ گم ہونے کی وجہ سے بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا لیکن محمد اختر نے امیگریشن کاونٹر پر اپنا پرانا پاسپورٹ جو بلیک لسٹ میں شامل تھا استعمال کرتے ہوئے برآمد کروایا،جس کو ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا۔اور ملزم کو تفتیش کے سرکل آفس منتقل کردیا ہے

مسافر گرفتار

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ زرتاج گل 

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا شو فلاپ ثابت ہوا اور مہنگائی کے خلاف شور مچانے والوں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کر کے ملک کو قرضوں کے شکنجے میں جکڑ کر قومی خزانہ کو بے دردی سے(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 لوٹا وہ بلاک یو ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل ممبر اینٹی نارکوٹکس پنجاب سردار اقبال خان کھوسہ کی والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی اس موقع پر چیئرمین بیت المال محمد حسنین نیازی،اخوند ہمایوں رضا،محمود بھٹی،سردار عمر خان کھوسہ،فہد خان کھوسہ،ملک محمد امجد اور دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) دور کے پانچ ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کئے اور موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار بھی سابق حکمران ہیں اگر انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم نہ کیا ہوتا تو آج ملک میں خوشحالی ہو تی تاہم وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور آئندہ کچھ عرصہ میں عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ ادھر موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے میپکو کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور افسران کے ساتھ کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں وزیر مملکت نے میپکو دفاتر کی مختلف برانچز کا دورہ کرتے ہوئے صارفین کے مسائل کے حل کیلئے طریقہ کار کو بھی چیک کیا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بجلی سے متعلق عوام کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق بریفنگ لی وزیر مملکت نے کہاکہ میپکو کے تعاون سے بجلی سے محروم نئی آبادیوں میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے متعلقہ محکموں کو کردارادا کرنا ہو گا. ایس ای عمران محمود اور ایکسئین میپکوممتاز سولنگی نے بتایاکہ بجلی سے متعلق عوامی شکایات سننے کیلئے کسٹومر سروس سنٹر فعال کر دیاگیاہے جہاں 24گھنٹے عوام کی شکایات سننے کیلئے ٹیلیفون کی پانچ لائنیں مخصوص کر دی گئی ہیں. بجلی کے نئے کنکشن کیلئے درخواست کی تکمیل پر ایک ماہ کے اندر ڈیمانڈ نوٹس اور نئے میٹرفراہم کرنے کیلئے ٹائم لائن دے دی ہے بجلی چوروں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جا رہی ہے کھلی کچہری میں درخواستوں پر بیس سے زائد میٹر فراہم کرنے کے ساتھ ٹرانسفارمر اور دیگر مسائل سے متعلق درخواستیں نمٹائی گئیں اس موقع پر ایس ڈی او فہد شمائل، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا، ضلعی چیئرمین پاکستان بیت المال محمد حسین نیازی اوردیگر موجود تھے۔

دورہ

سیکرٹری و کنٹرولر تعلیمی بورڈ کی تین سالہ ڈیپوٹیشن مدت ختم 

ملتان (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری و کنٹرولر تعلیمی بورڈ کی تین سالہ ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہوگئی‘تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے سیکرٹری کستورا جی شاد اور کنٹرولر ڈاکٹر ظفر(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

 اقبال طاہر کی تین سالہ ڈیپوٹیشن پریڈ کے اختتام پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں تمام افسران اور ایمپلائز بورڈ نے بھر پور شرکت کی۔ملک نثار احمد صدرایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کے ساتھ تین سال کا عرصہ بھائیوں کی طرح بیت گیا‘ ان کے جانے سے دو بھائیوں کی کمی محسوس ہوگی،مہمان اعزاز کستورا جی شاد نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ملتان بورڈ میں گزرا ہوا تین سال کا عرصہ مجھے تازندگی یاد رہے گا،اس عرصہ میں صدر ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد کا تعاون مثالی رہا،کنٹرولر ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بورڈ میں گزرا ہوا تین سال کا وقت ایسے گزرگیاہے جیسے کل آئے ہوں،تمام ملازمین بورڈ اور بالخصوص ملک نثار احمد اور ان کی ٹیم کا تعاون شاملِ حال رہا،آخر میں چیئرپرسن ملتان بورڈ ڈاکٹر شمیم اختر سیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری وکنٹرولر امتحانات میرے پرانے جاننے والے تھے‘ ان کی موجودگی میرے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی،دونوں کا بھرپور تعاون مجھے حاصل رہا‘ آ ئندہ بھی ان سے بوقت ضرورت رہنمائی حاصل کرتی رہوں گی،تقریب کے اختتام پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈنرکااہتمام کیاگیا۔

مدت ختم

 میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں سرگرم‘ 175 بجلی چوروں کو رگڑا

ملتان (نیوز  رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 175بجلی چور پکڑ لئے۔2 لاکھ31ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر37 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد۔2 ایف آئی آرزدرج۔13اکتوبر 2020ء  کو ملتان (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

میں 45گھریلواورکمرشل صارفین کو40539یونٹس چوری کرنے پر739321روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 22 گھریلواورکمرشل صارفین کو27196یونٹس چوری کرنے پر361173روپے جرمانہ،وہاڑی میں 13گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو37151یونٹس چوری کرنے پر491862روپے جرمانہ، بہاولپور میں 20گھریلواورصنعتی صارفین کو29623یونٹس چوری کرنے پر461300 روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج،ساہیوال میں 14گھریلو اورصنعتی صارفین کو14062یونٹس چوری کرنے پر229296روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 26 گھریلوصارفین کو31457یونٹس چوری کرنے پر540199روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،مظفرگڑھ میں 17گھریلوصارفین کو15058یونٹس چوری کرنے پر219000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 11گھریلواورکمرشل صارفین کو23444 یونٹس چوری کرنے پر442500روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 7 گھریلو صارفین کو12840یونٹس چوری کرنے پر313117روپے جرمانہ عائدکیا گیاہے۔

اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ حسین جہانیاں گردیزی 

ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم اور کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، درپیش مسائل کے حل اور آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

 واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب، ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر عابد محمود چیف ایگزیکٹیو پارب، شیخ معظم احمد چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنیفا، نصیر اللہ خان فاطمہ گروپ اور رابعہ سلطان پروگریسو گروور سمیت محمد رفیق اختر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب و دیگر نے شرکت کی۔ وزیر زراعت نے واضح کیا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کپاس کی نئی ٹیکنالوجی کو روشناس کرانے کے لیے سرکاری و نجی شعبہ کے اشتراک کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ نجی شعبہ کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام سفارشات کو حتمی شکل دینے کے بعد بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائیں گی اور ان پر عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے تحت صوبہ میں میکانائزڈ فارمنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبو ں پر عمل درآمد جاری ہے۔ کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے اہم فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ ہماری زرعی خود کفالت گندم کی پیداوار سے منسلک ہے جبکہ ٹیکسٹائل صنعت کا انحصار کپاس کی پیداوار پر ہے۔ کپاس سے ملک کو زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے اس لیے زرعی ترقی، کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی معیشت کے استحکام کے لیے گندم اور کپاس کی اوسط پیداوار میں اضافہ وقت کا تقاضا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر عابد محمود چیف ایگزیکٹیو پارب اور نجی شعبہ کے ماہرین شیخ معظم احمد چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنیفا اور نصیر اللہ خان فاطمہ گروپ نے پریزینٹیشنز (Presentations) دیں اور ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے حل تجویز کیے۔

حسین جہانیاں 

صفوراں بی بی قتل کیس: ڈاکٹر سلیم وینس مجرم قرار‘ 5 لاکھ جرمانہ 

ملتان (وقا ئع نگار)صفوراں بی بی قتل کیس میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے گلزار ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم کا ڈاکٹر محمد سلیم وینس مجرم قرار، 5 لاکھ جرمانہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے صفوراں بی بی قتل کیس کا حتمی اور تفصیلی 

(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

فیصلہ جاری کرتے ہوئے گلزار ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم کے ڈاکٹر محمد سلیم وینس کومجرم قراردے دیا۔  اور ڈاکٹرمحمد سلیم وینس  کو پانچ لاکھ جرمانہ اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ڈاکٹرمحمد سلیم وینس کیخلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔  اور جھوٹی گواہی دینے پر حاجی محمد اسلم کیخلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد سلیم وینس کے‘گلزارہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم’میں ڈاکٹر محمد سلیم وینس اور اسکی اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ سلیم کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے دوران آپریشن شہری محمد اکرم کی بیوی صفوراں بی بی کی موت واقع ہو گئی تھی۔ جس کا کیس پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن میں چل رہا تھا۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے مدعی محمد اکرم اور مجرم ڈاکٹر محمد سلیم وینس کے بیانات لینے اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر محمد سلیم وینس کے ہسپتال "گلزار ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم" کو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے مرحومہ صفوراں بی بی کے آپریشن سے دو روز قبل ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال اورتجربہ کارعملہ کی کمی کی وجہ سے ہسپتال میں ہمہ قسم کے آپریشن سے منع کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی ڈاکٹر محمد سلیم اور اسکی اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ سلیم نے مرحومہ کا آپریشن کرتے ہوئے اسے اپنی لالچ کی بھینٹ چڑھا دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر محمد سلیم کوذاتی ہسپتال‘گلزارہسپتال اینڈ میٹرنٹی  ہوم’چونگی نمبر 6 بوسن روڈ ملتان میں غیر قانونی آپریشن کرنیکے ساتھ ساتھ گورنمنٹ آف پاکستان سے نان پریکٹس الاؤنس وصول کرنے کے جرم میں نشتر ہسپتال کے پرو وائس چانسلر ڈاکڑ احمد اعجاز مسعود کی زیرنگرانی چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کرکے ڈاکٹر محمد سلیم کو مجرم قرار دے دیا تھا۔ اور فوری طور پر ڈاکٹر محمد سلیم سے غبن شدہ رقم وصول کرنیکا حکم کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت بھی کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔شہری محمد اکرم نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد سلیم اور اسکی اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ سلیم عرصہ دراز سے گلزار ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم چلا رہے ہیں اور انکے ہسپتال میں اس سے قبل بھی کئی خواتین کی اموات واقع ہوچکی ہیں لیکن اپنے سیاسی اثرورسوخ اور پیسے کے استعمال کی وجہ سے اب تک ان ظالم ڈاکٹر میاں بیوی کیخلا ف کوئی کارروائی نہ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شہری محمد اکرم نے حکام بالاکو درخواست کی ہے کہ  ڈاکٹرمحمد سلیم اپنے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے جس کی شفاف انکوائری  کروا کر سائل کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ڈاکٹر محمد سلیم اور اسکی اہلیہ ڈاکٹر نفیسہ سلیم کو قرارواقعی سزا دے کر باعث عبرت بنایا جائے تاکہ میرا، میرے بچوں اور دیگر اس خونی ہسپتا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -