خواجہ سراء سے فراڈ‘ متاثرہ کی انصاف کیلئے عدالت انٹری‘ ملزموں کی دھمکیاں
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)فراڈی تعلقدار نے خواجہ سرا ء کو 5 لاکھ سے(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)
محروم کردیا،رقم واپس مانگنے پر تعلقدار رفو چکر ہوگیا،پر ونوٹ لے کر خواجہ سرا ء عدالت پہنچ گیا، تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14 بی کوٹ ادو کے رہائشی خواجہ سراء محمد اکمل عرف نرما نے پریس کلب میں الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ 5 مرلہ سکیم کوٹ ادو کے رہائشی تعلقدار محمد محسن علی سیال نے9ماہ قبل اس سے اپنی شادی اور گھر بنوانے کیلئے اس سے5لاکھ ادھار لئے جس کا اس نے اسے پرونوٹ بھی لکھ دیا تھا،نرما نے بتایا کہ رقم لینے کے بعد محسن سیال گم ہوگیا جس پر اس نے محسن کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کردی جس کی آج تاریخ پیشی ہے،خواجہ سراء نے الزام ہے کیا کہ رٹ دائر کرنے کی پراب محسن سیال بھی منظر عام پر آگیا اور اپنے بھائی انور سیال اور 3نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ اس کے گھر داخل ہو گیااور اسے رٹ واپس لینے اور قتل جیسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،نرما نے بتایا کہ اس حوالے سے معززین علاقہ کے پاس پنچائتی فیصلے بھی ہوئے جہاں وہ رقم دینا بھی مانتا ہے مگر اب رقم دینے سے انکاری ہے جس سے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں درخواست بھی دے دی ہے،خواجہ سراء نرما نے اعلی حکام سمیت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، آئی جی ساؤتھ پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان، ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال،ڈی ایس پی کوٹ ادو امجد جاوید سے تحفظ اور رقم واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
دھمکیاں