واجبات کی عدم ادائیگی: صوبائی سیکرٹری  آبپاشی کو توہین عدالت کا نوٹس‘ رپورٹ طلب

     واجبات کی عدم ادائیگی: صوبائی سیکرٹری  آبپاشی کو توہین عدالت کا نوٹس‘ ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس رسال حسن (بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

سید نے عدالتی احکامات کے باوجود کنٹریکٹر کو واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر صوبائی سیکرٹری آبپاشی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کیا اور عدالتی احکامات صوبائی سیکرٹری کو بھجوانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں پٹشنڑ جاوید اقبال نے وکیل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ گورنمنٹ کنٹریکٹر ہے اس نے گزشتہ سال کے دوران اپنا کنٹریکٹ مکمل کیا مگر اس کے بقایاجات ادا نہیں کیے گئے جس کے خلاف اس نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا فاضل عدالت نے 23 دسمبر 2019 کو صوبائی سیکرٹری ایریگیشن کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ کے اندر واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں مگر انہوں نے پٹیشنر کی سماعت کی اور نہ ہی عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے واجبات ادا کیے ہیں۔

رپورٹ طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -