سیکرٹری تعلیم ساؤتھ پنجاب کا تونسہ‘ کوہ سلیمان کا دورہ‘ اہم ملاقاتیں 

  سیکرٹری تعلیم ساؤتھ پنجاب کا تونسہ‘ کوہ سلیمان کا دورہ‘ اہم ملاقاتیں 

  

 ڈیرہ غازی خان+ تونسہ (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان)ضلع ڈیرہ غازیخان میں دوسرے کیڈٹ کالج کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی سربراہی میں وزیر اعلی(بقیہ نمبر37صفحہ 7پر)

 کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کے اراکین نے کیڈٹ کالج کی جگہ کے انتخاب اوردیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا  تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے سرحدی مقام چٹ بانی بارے سفارشات وزیر اعلی کو بھجوائی جائیں گی سیکرٹری تعلیم نے بتایاکہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے موقع پر جاکر معاملات کاجائزہ لیا ہے سو ایکڑ رقبہ پر سکول اینڈ کیڈٹ کالج قائم کیا جائے گا جس پر چالیس کروڑ روپے درکار ہوں گے منصوبہ کے تحت بوائز اور گرلز کیلئے علیحدہ علیحدہ کیمپس تعمیر ہوں گے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کیلئے موجود ہ مالی میں سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست کی جائے گی سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہاکہ کیڈٹ کالج سے تونسہ اور ٹرائیبل ایریا کی آبادی مستفید ہوگی انہوں نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے 1061سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جارہاہے اب تک سات سو تعلیمی اداروں کو بجلی کی متبادل سہولت فراہم کر دی گئی ہے سولرائزیشن کا پراجیکٹ 30نومبر تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے ڈاکٹر احتشام انور نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قواعد و ضوابط مزید سخت کرنے اور جانچ پڑتال کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سکولز اور کالجز کیلئے علیحدہ سیکشن آفیسر پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس کے نام سے دفترقائم کرکے آفیسرزتعینات کر دیئے گئے ہیں تاکہ تعلیمی اداروں کو بہتر طریقے سے ریگولیٹ کیاجا سکے سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کو بطور اساتذہ تعینات کرنے کیلئے ماڈل متعارف کرایاجار ہاہے جس کے تحت کم پڑھے لکھے افراد کو ملازمت دی جائے گی تاکہ وہ مقامی طو رپر تعلیمی اداروں میں حاضری یقینی بناتے ہوئے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں ڈاکٹر احتشام انور نے تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے تعلیمی اداروں کے اچانک معائنے کیے گورنمنٹ بوہڑہائی سکول میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے اور واش روم میں صابن موجود نہ ہونے پر ہیڈماسٹر حنیف خان کو معطل کردیا سیکرٹری تعلیم نے سی ای او کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتے میں کم سے کم ایک دن لازمی تونسہ میں بیٹھیں تاکہ تعلیم سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان میں تعلیمی دفاتر جلد قائم ہونگے اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،اے تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر، چیف آفیسر میونسپل عامر روف، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عامر اسلم بھی موجود تھے سیکرٹری تعلیم سے سائلین نے بھی ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل بیان کیے جن کے حل کیلئے موقع  پر ہدایات جاری کی گئیں۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -