پی آئی اے،فلائٹ  اسٹیورڈ کی پوسٹ پر عدم  تقرری کیخلاف دائر رٹ خارج

پی آئی اے،فلائٹ  اسٹیورڈ کی پوسٹ پر عدم  تقرری کیخلاف دائر رٹ خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی آئی اے میں فلائٹ اسٹیورڈ کی پوسٹ کے امیدوارکی عدم تقرری کے خلاف دائر رٹ خارج کردی پی ائی اے کی جانب سے کیس کی پیروی ضیاالرحمان تاجک ایڈوکیٹ نے کی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل نے 2016 میں پی ائی اے میں فلائٹ اسٹیورڈ  کی پوسٹ کے لئے اپلائی کیا اور این ٹی ایس میں شارٹ لسٹ بھی ہو گئے تاہم انٹرویو میں اس کو کم نمبر دیکر عبداللہ نامی درخواست گزار کی تقرری عمل میں لائی گئی حالانکہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں اس کے نمبر کم تھے لہذا اس حوالے سیتقرری غیرقانونی ہے دوسری جانب پی ائی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ صرف امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کیلئے کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ تمام عدالتوں نے انٹرویو کے نمبرات سے متعلق تفصیلی فیصلے جاری کئے ہیں جس میں قرار دیا ہے کہ کسی طرح انٹرویو کے نمبروں کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ پی ائی اے کے اسٹیچوٹری (قانونی) رولز بھی نہیں ہیں اس لئے اس کے خلاف رٹ بھی نہیں ہو سکتی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کی رٹ خارج کردی