میاں چنوں میں چور‘ ڈاکو بے لگام‘ فائرنگ سے 3 راہگیر شدید زخمی 

  میاں چنوں میں چور‘ ڈاکو بے لگام‘ فائرنگ سے 3 راہگیر شدید زخمی 

  

میاں چنوں + محسن وال + خانیوال + تلمبہ (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘  نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر) ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے لوٹ مار کے بازار گرم کر رکھے ہیں،گزشتہ روز صبح کے وقت سبزی منڈی میں خریداری کیلئے جانیوالے دو سبزی فروشوں اور ایک فیکٹری ملازم کو ڈاکوؤں نے تھانہ صدر کی حدود گاؤں 45 پندرہ ایل کے قریب(بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

 روک لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دوران ڈکیتی مذاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں تینوں راہگیر شدید زخمی ہوئے،اسی دوران ڈاکو نقدی،موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے،تینوں زخمیوں تنویر،اسحاق اور امین کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا،دوسری طرف بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہلیان میاں چنوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر میاں چنوں کے نواحی گاؤں 3 ایٹ اے آر کے قریب ڈاکوؤں نے عبدالحکیم کے رہائشی کشور حسین سے 12 ہزار کی نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -