جنوبی پنجاب: منشیات فروشوں‘ اشتہاریوں کیخلاف آپریشن کا حکم 

جنوبی پنجاب: منشیات فروشوں‘ اشتہاریوں کیخلاف آپریشن کا حکم 

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں جرائم کنٹرول کرنے کیلئے فیلڈ فورس کو بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے گئے ہیں پہلے مرحلے میں بڑے گینگ،اشتہاری اور(بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

 منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے رواں ماہ تمام اضلاع میں خصوصی آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔کیپٹن(ر) ظفر اقبال نے واضح کیا کہ شہریوں سے بداخلاقی اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کے مرتکب پولیس ملازمین سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور رینج کے دورہ کے موقع پر پولیس افسران سے خطاب اور شہریوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے بہاولپور پہنچنے پر آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک اور ڈی پی او بہاولپور نے انکا استقبال کیا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آفس تشکیل دیا ہے جس کے ثمرات عام عوام کے ساتھ  پولیس ملازمین کو بھی حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان رینج کے مسلسل دورے کرینگے اور عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کرتے ہوئے تھانوں کی اچانک انسپکشن بھی کرینگے۔کیپٹن ر ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران فیلڈ میں نکلیں اور عوام سے رابطہ بڑھائیں تاکہ پولیس اور عوام میں دوریوں کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا ہر جوان محکمے کا سفیر ہے انکی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال نے بعد ازاں آر پی او زمحمدبیر دریشک کے ہمراہ چہلم کے ماتمی جلوسوں کا بھی معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات پر بریفننگ دی۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -