سگریٹ پینے سے منع کرنے پر نجی تعلیمی  ادارے میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی

       سگریٹ پینے سے منع کرنے پر نجی تعلیمی  ادارے میں دو گروپوں کے درمیان ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) سگریٹ پینے سے منع کرنے پر آئی ایس پی (بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

(انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب)  میدان جنگ بن گیا، انتظامیہ نے پہنچ کر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا، تفصیل کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے مین کیفے میں شاہد نصیر، شان امیرطالبعلم I  موجود تھے کہ  کالج کی یونیفارم میں ملبوس طالبعلم سلیمان جو زکریا ٹاون کا رہائشی تھا سگریٹ پینے لگا تو شاہد نصیر کے منع کرنے پر دونوں میں آپس میں تلخ کلامی ہوگئی جو بعد ازاں لڑائی میں تبدیل ہوگئی،لڑائی میں دونوں فریقین نے لاتوں گھونسوں کا بے دریغ استعمال کرکے ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے،اطلاع پاکر آئی ایس پی کے سیکورٹی آفیسر ریٹائرڈ کرنل عبدالحمید ہمراہ سکیورٹی گارڈز موقع پر آئے اور سلیمان کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا،واضح رہے کہ کچھ روز قبل آئی ایس پی میں ایک شخص کو سٹینڈ سے موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے پکڑ کر حوالہ پولیس کیا گیا،تاہم پولیس نے سلیمان کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -