مختلف وارداتوں میں ملوث قاسم رحمانی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار 

مختلف وارداتوں میں ملوث قاسم رحمانی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)   ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی نے ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ صادق حسین شاہ کے ہمراہ میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے بیان کیا کہ کافی عرصہ سے تھانہ سٹی صادق آباد، صدر صادق آباد، احمد پور لمہ کے علاقوں میں وارداتیں ہو رہی تھیں (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

 جس پر پولیس کام کر رہی تھی۔ اس دوران تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں چک نمبر 11 میں پٹرول پمپ ڈکیتی، تھانہ آئیر پورٹ کی حدود میں شاکر کوٹ میں پٹرول پمپ ڈکیتی ہوئی، ایک رات تھانہ صدر صادق آباد کی حدود میں ملزمان کا سامنا پولیس سے ہوا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی مقابلہ کے دوران کنسٹیبل محمد الیاس گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ایک واردات کے دوران ملزمان نے کانسٹیبل ذاہدالرحمن سے موٹر سائیکل 125 چھینی اور مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اسی طرح کئی وارداتوں میں ملزمان نے دیگر افراد سے لاکھوں روپے مالیت موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکل رکشہ، موبائل فونز چھینے اور ایل سی ڈی، ڈی وی آر چوری کئے جبکہ ایک پٹرول پمپ ڈکیتی کے دوران ملزمان سکیورٹی گارڈ کا رپیٹر بھی چھین کر ساتھ لے گئے تھے، جس پر ان ملزمان کی تلاش تیز کر دی گئی تھی آخر کار قاسم رحمانی گینگ کی گرفتاری کا سہرا تھانہ ائیر پورٹ پولیس کے سر سجا جس میں ایس ایچ او صادق حسین شاہ اور ان کی ٹیم نے شبانہ روز محنت اور پیشہ ورانہ مہارت و جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ محمد قاسم رحمانی سکنہ قاسم ٹاؤن صادق آباد  اور چار کارندوں جن میں جام سعود عتیق سکنہ کالونی احمد پور لمہ، عمران دایہ سکنہ احمد پور لمہ، جاوید عرف بالا شیخ سکنہ دادلہ شہید کالونی احمد پور لمہ ارسلام قریشی سکنہ ہاشمی کالونی احمد پور لمہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار موٹر سائیکلیں، ایک موٹر سائیکل رکشہ، ایل سی ڈی، ڈی وی آر چار موبائل فونز، نقدی، پٹرول پمپ سکیورٹی گارڈ سے چھینا گیا رپیٹر اور دوران واردات استعمال کئے جانے والا اسلحہ ناجائز چار عدد پسٹل اور متعدد راؤند و کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف دس مقدمات درج کر لیے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ گینگ پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا ہے جس میں سب ملزمان نوجوان ہیں جو کہ پہلی بار پولیس نے گرفتار کئے ہیں ان کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہ ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -