گوجرانوالہ میں جلسہ‘ کارکنوں کو روکا گیا  تودما دم مست قلندر ہوگا‘ سید علی حیدر گیلانی

 گوجرانوالہ میں جلسہ‘ کارکنوں کو روکا گیا  تودما دم مست قلندر ہوگا‘ سید ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، ضلعی سیکریٹری اطلاعات چوہدری (بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

محمد یسین نے کہا ہے کہ ملتان سے جیالے کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کرے گا جس کے لئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے اگر پی ڈی ایم کے جلسہ میں جانے کے موقع پر رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا حکمران قوم کا اعتماد کھوچکے ہیں لیاقت باغ جلسے نے حکمرانوں کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاریاں اورہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہو گی ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے بھی جیالے کارکنوں کے بڑے قافلے جلسہ میں شرکت کریں گے 2021کا سال الیکشن کا سال ہو گا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تین سو فی صد تک اضافے نے غریب قوم کو فاقوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے سونامی خان نے پوری قوم کو سونامی کی نظر کردیا ہے اپوزیشن کے اتحاد سے حکمران خوف ذدہ ہو کر اپوزیشن کی قیادت اور عہدیداروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ پورا ملک گوجرانوالہ بنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں تن عوام حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کے لئے ہر گز تیار نہیں ہیں 2021کا سال الیکشن کا سال ہو گا کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا موجودہ حکمرانوں کو اب عوامی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علی حیدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -