حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ زرتاج گل 

  حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ زرتاج گل 

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا شو فلاپ ثابت ہوا اور مہنگائی کے خلاف شور مچانے والوں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کر کے ملک کو قرضوں کے شکنجے میں جکڑ کر قومی خزانہ کو بے دردی سے(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 لوٹا وہ بلاک یو ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل ممبر اینٹی نارکوٹکس پنجاب سردار اقبال خان کھوسہ کی والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی اس موقع پر چیئرمین بیت المال محمد حسنین نیازی،اخوند ہمایوں رضا،محمود بھٹی،سردار عمر خان کھوسہ،فہد خان کھوسہ،ملک محمد امجد اور دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) دور کے پانچ ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کئے اور موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار بھی سابق حکمران ہیں اگر انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم نہ کیا ہوتا تو آج ملک میں خوشحالی ہو تی تاہم وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور آئندہ کچھ عرصہ میں عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ ادھر موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے میپکو کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور افسران کے ساتھ کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں وزیر مملکت نے میپکو دفاتر کی مختلف برانچز کا دورہ کرتے ہوئے صارفین کے مسائل کے حل کیلئے طریقہ کار کو بھی چیک کیا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بجلی سے متعلق عوام کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق بریفنگ لی وزیر مملکت نے کہاکہ میپکو کے تعاون سے بجلی سے محروم نئی آبادیوں میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے متعلقہ محکموں کو کردارادا کرنا ہو گا. ایس ای عمران محمود اور ایکسئین میپکوممتاز سولنگی نے بتایاکہ بجلی سے متعلق عوامی شکایات سننے کیلئے کسٹومر سروس سنٹر فعال کر دیاگیاہے جہاں 24گھنٹے عوام کی شکایات سننے کیلئے ٹیلیفون کی پانچ لائنیں مخصوص کر دی گئی ہیں. بجلی کے نئے کنکشن کیلئے درخواست کی تکمیل پر ایک ماہ کے اندر ڈیمانڈ نوٹس اور نئے میٹرفراہم کرنے کیلئے ٹائم لائن دے دی ہے بجلی چوروں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جا رہی ہے کھلی کچہری میں درخواستوں پر بیس سے زائد میٹر فراہم کرنے کے ساتھ ٹرانسفارمر اور دیگر مسائل سے متعلق درخواستیں نمٹائی گئیں اس موقع پر ایس ڈی او فہد شمائل، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا، ضلعی چیئرمین پاکستان بیت المال محمد حسین نیازی اوردیگر موجود تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -