سیکرٹری و کنٹرولر تعلیمی بورڈ کی تین سالہ ڈیپوٹیشن مدت ختم 

  سیکرٹری و کنٹرولر تعلیمی بورڈ کی تین سالہ ڈیپوٹیشن مدت ختم 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری و کنٹرولر تعلیمی بورڈ کی تین سالہ ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہوگئی‘تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے سیکرٹری کستورا جی شاد اور کنٹرولر ڈاکٹر ظفر(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

 اقبال طاہر کی تین سالہ ڈیپوٹیشن پریڈ کے اختتام پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں تمام افسران اور ایمپلائز بورڈ نے بھر پور شرکت کی۔ملک نثار احمد صدرایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کے ساتھ تین سال کا عرصہ بھائیوں کی طرح بیت گیا‘ ان کے جانے سے دو بھائیوں کی کمی محسوس ہوگی،مہمان اعزاز کستورا جی شاد نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ملتان بورڈ میں گزرا ہوا تین سال کا عرصہ مجھے تازندگی یاد رہے گا،اس عرصہ میں صدر ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد کا تعاون مثالی رہا،کنٹرولر ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بورڈ میں گزرا ہوا تین سال کا وقت ایسے گزرگیاہے جیسے کل آئے ہوں،تمام ملازمین بورڈ اور بالخصوص ملک نثار احمد اور ان کی ٹیم کا تعاون شاملِ حال رہا،آخر میں چیئرپرسن ملتان بورڈ ڈاکٹر شمیم اختر سیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری وکنٹرولر امتحانات میرے پرانے جاننے والے تھے‘ ان کی موجودگی میرے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی،دونوں کا بھرپور تعاون مجھے حاصل رہا‘ آ ئندہ بھی ان سے بوقت ضرورت رہنمائی حاصل کرتی رہوں گی،تقریب کے اختتام پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈنرکااہتمام کیاگیا۔

مدت ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -