حکومت مہنگائی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے‘ افتخارخان

حکومت مہنگائی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے‘ افتخارخان

  

 خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسہ عام کی تاحال ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اجازت نہ دینے اور کارکنوں (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

 کی پکڑ دھکڑ ' جھوٹے مقدمات میں گرفتاریوں کو حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ ٹرانسپورٹر ' ویگن' کار مالکان' پینٹرز' پینافلیکس مالکان کو ضلعی انتظامیہ ہراساں کر رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ عام کے اعلان ہوتے ہی اپنے اوسان خطا کر بیٹھی ہے جبکہ سرکاری اداروں کے ذریعے عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے راستے بلاک' روڈ پر رکاوٹیں اور قومی شاہراہ کو کینٹینرز کے ذریعے بلاک کا سلسلہ جاری ہے حکومتی مشینری کی بوکھلاہٹ صاف بتا رہی ہے کہ وزیراعظم کی اپوزیشن اور عوام کی طرف سے مہنگائی کے ردعمل سے نیندیں اڑچکی ہیں انہوں نیکہا کہ سلیکیٹڈ وزیراعظم جمہوریت کے سہارے آمریت کی راہ پر چل پڑے ہیں جبکہ اپوزیشن نے ہمیشہ ہر بڑے آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام اور اپوزیشن کو نہیں ڈرایا جاسکتا نوابزادہ افتخار احمد خان نے بتایا کہ 16 اکتوبر کو چئیرمین بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے ایک بڑی ریلی کے ہمراہ جلسہ گاہ گوجرانوالہ پہنچیں گے جس کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں مہنگائی کا خاتمہ کریں ورنہ عوام حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -