اسلامیہ یونیورسٹی میں جلد میگا پراجیکٹس شروع ہوجائیں گے‘ ڈاکٹر اطہر محبوب 

اسلامیہ یونیورسٹی میں جلد میگا پراجیکٹس شروع ہوجائیں گے‘ ڈاکٹر اطہر محبوب 

  

 بہاولپور (بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا کہ دور درازعلاقوں کے طلبہ وطالبات کو یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کی ہر ممکن سہولت فراہم کریگی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجا ب کی سب سے بڑی یونیورسٹی (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

بن چکی ہے جہاں پربہاول پور ڈویڑن کے علاوہ ملک بھر کے طلبہ وطالبات اعلیٰ تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں۔ خیر پور ٹامیوالی کے طلبہ وطالبات کے لیے خصوصی بس سروس کا آغاز کرکے یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کو ان کی دہلیزتک پہنچایا ہے۔تقریب میں سید تحسین نو از گردیزی، خان خدا یار چنٹر،کامران افضل بخاری اسسٹنٹ کمشنر، جمشیداختر ڈی ایس پی، سمیرا ملک یونیورسٹی سینڈیکٹ ممبر، راؤ شاہد محمود، رانا عثمان غنی، اسلام ضمیر،نصیر احمد ناصر صدر پریس کلب بہاول پور، ریاض احمد بلوچ پریس کلب بہاول پور اورسینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار خیر پور ٹامیوالی میں طلبہ وطالبات، شہریوں اور معززین علاقہ کی جانب سے بس سروس کے آغاز کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ طلبہ وطالبات کو تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔ ان کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرے۔ خیر پور ٹامیوالی کے طلبہ وطالبات بھی اس بات کے مستحق ہیں کہ بروقت اور مفیدسروس سے فائدہ اٹھائیں۔ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ فلیٹ میں 7نئی بسوں اور 2کوسٹروں کا اضافہ کیا گیا ہے اور جلد ہی 4بسوں کے آنے سے اس سروس کو حاصل پور تک بڑھادیا جائے گا۔ انہوں نے کہا گزشتہ ایک سال میں یونیورسٹی نے ہر میدان میں نمایاں مقام حاصل کیاہے۔اساتذہ کی تعداد دوگناہوچکی ہے اور طلبہ وطالبات کی تعداد مختصر عرصے میں 13ہزار سے بڑھ کر 36ہزار ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں ریکارڈ 8ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کاآغاز ہوچکا ہے اور جلد ہی پانچ میگاپراجیکٹس پر ترقیاتی کام کا آغاز ہوجائے گا۔ فیکلٹی کی تعداد 6سے بڑھا کر 13کردی گئی ہے اور تدریسی شعبہ جات کی تعداد 48سے بڑھا کر 123کردی گئی ہے۔ مارکیٹ کی ضروریات کے پیش نظر اپلائیڈ سائنسز، نرسنگ، ٹرانزم مینجمنٹ، ہیومن نیوٹریشن جیسے جدید پرواگرم شروع کرائے جارہے ہیں۔ ملکی معیشت میں کپاس کو اس کا روایتی کردار واپس دلانے کے لیے کام جاری ہے۔ اس موقع پر مقامی، سماجی اور سیاسی شخصیات سید تحسین نو از گردیزی، خان خدا یار چنٹر،کامران افضل بخاری اسسٹنٹ کمشنر، سمیرا ملک یونیورسٹی سینڈیکٹ ممبر، راؤ شاہد محمود، رانا عثمان غنی نے خطاب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے مقامی طلبہ وطالبات کے لیے بس سروس کے آغاز کو سراہتے ہوئے بہت بڑی خدمت کار قرار دیا۔اورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے تدبر، دوراندیشی اور علم دوستی پر مبنی اقدام کو سراہا۔

اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -