بداخلاقی کیس: مجرم کو 25 سال قید‘ 2 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم

 بداخلاقی کیس: مجرم کو 25 سال قید‘ 2 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)5سال قبل 6 سالہ بچی سے بداخلاقی کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو عاصمہ تحسین نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 25 سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،عدم ادائیگی پر 2ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی، استغاثہ کے مطابق تھانہ محمود(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 کوٹ کے علاقہ موضع ڈبی شاہ میں 18 جنوری 2015 کے روز محمد حنیف پرانہی کی6 سالہ بیٹی سونیا بی بی ڈیڑھ بجے دن اپنے گھر کے قریب بکریاں چرا رہی تھی کہ اسی اثناء میں علاقہ کا اوباش محمدرمضان والوٹ اسے ورغلا پھسلاکر فصل کماد میں لے گیا تھا جہاں اس کے ساتھ بداخلاقی کی تھی،حالت غیر ہونے پر فرار ہو گیا تھا،جس کا تھانہ محمود کوٹ نے متاثرہ بچی کے والد محمد حنیف پرانہی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 23/15زیر دفعہ 376 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا،طبی معائنے میں بچی سے بداخلاقی ثابت ہوئی تھی،جس پر عدالتی کاروائی کے دوران جرم ثابت ہو گیا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کوٹ ادو عاصمہ تحسین نے گزشتہ روز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد رمضان والوٹ کو کو 25 سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،عدم ادائیگی پر 2ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔

قید

  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -