8سالہ بچی سے بداخلاقی‘ مرکزی ملزم گرفتار‘ آج عدالت پیشی

8سالہ بچی سے بداخلاقی‘ مرکزی ملزم گرفتار‘ آج عدالت پیشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر 127 دس آر کی رہائشی چوتھی کلاس کی طالبہ 8 سالہ معصوم بچی کو اس کے رشتہ دار ملزم جلالپور پیر والا کے رہائشی مجاہد حسین نے درندگی کا نشانہ بنایا، میڈیکل رپورٹ میں بداخلاقی ثابت ہونے پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد(بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
 میں ملزم مجاہد حسین کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد انسپکٹر ذاکر علی گجر کی سربراہی میں تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے دن رات ایک کرتے ہوئے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچی سے بداخلاقی کیس کے مرکزی ملزم مجاہد حسین کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ملزم مجاہد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت پیش کیا جائے گا، بچی کی حالت بہتر ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں سے ڈسچارج کرکے گے گھر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزم جلد گرفتار کرنے پر سیاسی وسماجی عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد انسپکٹر ذاکر گجر اور پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیاجبکہ پولیس کی طرف سے گرفتار ملزم مجاہد حسین کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت پیش کیا جائے گا۔
عدالت پیش