چوری کی 11 وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ زیورات‘ فون لیکر فرار 

چوری کی 11 وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ زیورات‘ فون لیکر فرار 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 11 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘طلائی زیورات‘ موبائل فون‘ موٹر سائیکل‘ سامان کریانہ او مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات نیازی کالونی کے رہائشی شہزاد سعیدی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

نے 35 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا‘ دوسری واردات بستی برڑہ کے رہائشی محمد شریف کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان علی گوہر وغیرہ نے 38 ہزار 800 روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا‘ تیسری واردات حسین آباد کے رہائشی محمد شفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد ثاقب وغیرہ نے 4 لاکھ 45 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ چوتھی واردات محمد پور گانگا کے رہائشی محمد مراد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم کامران نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ پانچویں واردات خانپور کے رہائشی عبدالحمید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ چھٹی واردات خانپور کے رہائشی بلال احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات مومن پور کے رہائشی عبدالرحیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات چک 70 کے رہائشی فقیر بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں محمد پور گانگا کے رہائشی جام عیسٰی کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد اصغر وغیرہ نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ دسویں واردات عظیم شاہ کے رہائشی محمد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان سلیم عرف ببو وغیرہ نے 35 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ گیارہویں واردات چک 156 کے رہائشی محمد حیدر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے۔ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -