ڈیرہ: بستی ملاں میں ڈاکہ‘ مزاحمت پرفائرنگ‘ شہری جاں بحق 

      ڈیرہ: بستی ملاں میں ڈاکہ‘ مزاحمت پرفائرنگ‘ شہری جاں بحق 

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے بستی ملاں قصبہ وڈور میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار دی،شہری موقع پر (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

جاں بحق ہوگیا‘ اطلاع ملتے ہی پولیس نے کاروائی شروع کر دی،ڈی پی او لواحقین سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے بستی ملاں قصبہ وڈور میں 3 نامعلوم ملزمان نے منظور نامی شخص سے موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے منظور نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جبکہ ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کی فوری نوٹس لیتے ہو ئے خود ہسپتال پہنچ کر مقتول کے لواحقین سے ملے ڈی پی او عمر سعید ملک نے مقتول کے لواحقین سے ملکر دلاسہ دیا اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ڈی پی او عمر سعید ملک کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی سعادت علی کی نگرانی میں 5 رکنی ٹیم تشکیل دے کر وقوعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے فوری احکامات جاری کر دیئے گئے پولیس کی نفری جائے واردات پر پہنچ کر شواہد بھی اکٹھے کر رہی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب جاری ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور ظالم کے عزائم کو ناکام بنانا میرا ویژن ہے ادھر عوامی و سماجی حلقوں نے ضلع میں بڑھتی ہو ئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے نئے تعینات ہو نے والے ڈی پی او عمر سعید ملک سے فوری قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ڈاکہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -