زکریا یونیورسٹی: سکیورٹی گارڈ کو رینک  لگانے کی تقریب‘ و ی سی اور دیگر کی شرکت

 زکریا یونیورسٹی: سکیورٹی گارڈ کو رینک  لگانے کی تقریب‘ و ی سی اور دیگر کی ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے سیکورٹی ونگ کے ترقی پانے والے سیکورٹی گارڈز کورینک(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

 لگانے کی تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی صدارت میں منعقد ہوئی. وائس چانسلر نے سینیئر شفٹ سپروائزرز محمد شفیع، محمد شمشاد، محمد صنور، نصراللہ خان، سیکورٹی سپروائزر محمد اسوار شاہ، ظفر علی، محمد افضل ریاض، خالد حسین اور ہیڈ سیکورٹی گارڈ مہر سیفل، عبدالقادر، محمد رمضان بھٹی، محمد ظفر کالرو، محمد رفیق، ساجد علی جوئیہ، محمد ہاشم، اعجاز احمد ہنجرا، قیصر عباس وڑائچ، رانا غلام فاروق، فقیر محمد جاوید، خالد فاروق کو رینک لگائے اور سیکورٹی سٹاف کو ملنے والی یونیفارم کا بھی معائنہ کیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے سیکورٹی سٹاف کی یونیورسٹی کے لیے خدمات کو سراہا. اور ترقی پانے والے سیکورٹی گارڈز کو مبارک باد دی.وائس چانسلر نے کہاکہ ڈیوٹی ایمانداری سے کرنا رزق حلال ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار صہیب راشد خان نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی بنائی جائے گی..ریذیڈنٹ آفیسر طاہر محمود نے سیکورٹی کے بہتر انتظامات کے لیے وائس چانسلر کو مختلف تجاویز دیں. صدر ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن ملک صفدر حسین نے سیکورٹی ملازمین کو پانچواں سکیل دینے کا مطالبہ کیا.تقریب میں، سیکورٹی آفیسر خلیل احمد کھور، محمد نیاز لودھی، رانا مدثر مشتاق، ملک آصف رضا، حاجی عمران مسعود،محمد امین سمرا و دیگر نے شرکت کی تقریب میں موٹر سائیکل چور پکڑنے اور اچھی ڈیوٹی کرنے پر خدا بخش، عامر اقبال شاہ، رانا ریاض احمد، محمد ارشد، الطاف حسین نوید رسول میں تعریفی  سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -