پولیس اہلکار دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض ادا کریں‘ وسیم احمد خان 

پولیس اہلکار دائرہ کار میں رہتے ہوئے فرائض ادا کریں‘ وسیم احمد خان 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ پولیس میں احتساب کا مؤثر نظام موجود ہے اچھی کارکردگی پر اگر سراہا جاتا ہے تو بری کارکردگی یا اختیارات سے تجاوز پر سخت کارروائی کی جاتی ہے انہوں نے کہا ہر ایک کو اپنے دائرہ کار میں رہتے(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

 ہوئے فرائض کی ادائیگی کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن وہاڑی میں منعقدہ اردل روم میں پولیس ملازمین کی اپیلیں سنتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ریجن ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں میں سخت احتسابی عمل جاری رہے گا پولیس ڈیپارٹمنٹ میں صرف اور صرف عوامی خدمت کے حامل پولیس افسران ہی رہینگے کرپشن ایک ناسور ہے جس سے چھٹکارہ پانا لازمی ہے۔رزق حلال پر اکتفا کریں اس سے آپکی دنیاوآخرت بھی سنور سکتی ہے۔ اس دوران پی ایس عبد القادر بھی موجود تھے ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ملازمت سے برخاست شدہ اے ایس آئی زمان لیاقت اور کانسٹیبل محمد وقاص کی اپیلیں مسترد کر دیں ایک انسپکٹر،7 سب انسپکٹرز،7 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائیں۔

وسیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -