جمہوری قوتوں کیلئے پرامن جدوجہد  احتجاج آئینی حق‘ سید ذیشان اختر

     جمہوری قوتوں کیلئے پرامن جدوجہد  احتجاج آئینی حق‘ سید ذیشان اختر

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

سید ذیشان اختر نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کیلئے اور عوام پر مسلط مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی کے عذاب کے خلاف ملک گیر جدوجہد کر رہی ہے۔ حکومتیں بدل جاتی ہیں لیکن عوام کے حالات نہیں بدلتے۔ عام آدمی و سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیاہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے شخصیات کا بت تراش کر کچھ حاصل نہیں ہوا۔ پاکستان کو منظم، بااعتماد، اہل اور دیانتدار جماعت کی ضرورت ہے۔ قومی مسائل اور خارجہ محاذ پر کامیاب جدوجہد کیلئے قومی قیادت کو ترجیحات پر متفق ہونا ہوگا وگرنہ تباہی کے سب برابر کے ذمہ دار ہونگے۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت اپوزیشن جلسوں کو نہیں روک سکتی۔ پرامن سیاسی جمہوری جلسوں کو ہمیشہ حکومت انتظامیہ، پولیس اور اسٹیبلشمنٹ ہی پر تشدد بناتی ہیں۔ جمہوری قوتوں کیلئے پرامن جدوجہد آئینی جمہوری حق ہے۔ وزیراعظم سرکاری وسائل سے پارٹی سیاست کر رہے ہیں۔ ماضی میں پی پی پی، مسلم لیگ، فوجی آمریتیں یہی کھیل کھیلتی رہیں۔ عملاً اسٹیٹس کو اور خرابیوں کا تسلسل بہت گہرا ہوگیاہے۔ ملکی سیاست میں حکومتی پارٹی اور دیگر قومی جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیوں کا حق جمہوری تقاضاہے۔ 

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -