غاصب حکمرانوں کو ہر صورت جانا  پڑے گا‘ محمد سلیم بھٹی‘ غلام عباس

  غاصب حکمرانوں کو ہر صورت جانا  پڑے گا‘ محمد سلیم بھٹی‘ غلام عباس

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دھاندلی ذدہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔کنٹینر سے تم ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، مصنوعی مہنگائی کے مارے عوام کوکینی حکمرانوں کو نکال باہر کرینگے۔ ان خیالات کااظہار محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب،محمد سلیم راجہ ڈویژنل سیکریٹری انفارمیشن ملتان،عبدالعزیز خان ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری بہاولپور،غلام عباس گورچانی انفارمیشن سیکریٹری ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو شہید کے جیالوں کا سمندر ہے جن کے سینے شہادتوں اور قربانیوں سے لبریز ہیں۔جیالوں نے ہر آمر مطلق کو شکست سے دوچار کیا ہے‘حکمرانوں کو جانا ہوگا وگرنہ عوامی سمند انہیں خس و خاشاک کردے گا۔پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ہر سیاسی کارکن اور عوام اب آگے بڑھیں اور باطل کی ہر زنجیر کو توڑ ڈالیں۔کامیابی عوام کا مقدر ہے جسے کوئی سامراج نہیں روک سکتا۔سلیم بھٹی نے کہا کہ زمین پر حکمرانی عوام کا حق ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔عوام قوم کا پیسہ تمہیں ہضم نہیں کرنے دیں گے تمہارا اب عوامی احتساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایشیاتی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان مہنگائی میں اپنے خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پہلے نمبر پر ہے۔بھارت،بھوٹان،بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے جنگ کے تباہ شدہ ممالک بھی  اپنے شہریوں کو مہنگائی سے محفوظ رکے ہوئے ہیں۔بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں شرح مہنگائی 3. 8 سے بڑھ کر 7.2 تک پہنچ گئی ہے۔مہنگائی آج پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،سلیم راجہ اور عزیز خان نے کہا کہ 16 اکتوبر کو عوام پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپوزیشن اتحاد کے جلسہ گوجرانوالہ میں بھر پور شریک ہو کر حکومت اپنی نفرت کا اظہار کرینگے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن  اور جنوبی پنجاب کے عوام بلاول بھٹو کی قیادت میں ہر آمرانہ اقدام کے خلاف ہمیشہ کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔غاصب حکمرانوں کو ہر صورت جانا ہوگا۔

سلیم بھٹی / غلام عباس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -