حنیف پتافی کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  ڈیرہ کا دورہ‘ عہدے داروں سے ملاقات

 حنیف پتافی کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  ڈیرہ کا دورہ‘ عہدے داروں سے ...

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور بورڈ(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

 آف منیجمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا اس موقع پر بورڈ کے اراکین ذوالفقار علی نصوحہ، پروفیسر سجاد حسین اوردیگر موجود تھے. دریں اثنا ء مشیر صحت نے چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں کمشنر ساجد ظفر ڈال اور تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی اس موقع پر کمشنر کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور چیمبر آف کامرس کے دفتر کیلئے مناسب قطعہ اراضی مخصوص کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئیں کمشنر نے کہاکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور چیمبر آف کامرس کیلئے جلد مناسب جگہ کی نشاندہی کر لی جائے گی۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -