استقبالیہ تقریب: پی ایم اے وفد کا شہباز شریف  ہسپتال کا دورہ‘ ڈاکٹرز مسائل حل کرنے کا عزم

 استقبالیہ تقریب: پی ایم اے وفد کا شہباز شریف  ہسپتال کا دورہ‘ ڈاکٹرز مسائل ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)نو منتخب اراکین پی ایم اے ملتان کے وفد نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال کے ڈاکٹرز کے دعوت پر ہسپتال کا دورہ کیااورنو منتخب اراکین (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پرائمری و سیکنڈری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔کمیونٹی کے تعاون پر شکر گزار ہیں اور ہمیشہ ان کے ہم قدم رہیں گے،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق وقار نے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی ایم اے ملتان پر اعتماد کا اظہار کیا،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر مرتضی بلوچ،احمد خلیل اورڈاکٹر اشفاق گجر نے کہا کہ سی ای او آفس مسائل کا گڑھ بن چکا ہے،پی ایم اے ملتان ڈاکٹرز کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی،تقریب میں ڈاکٹر رانا خاور لطیف،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر خلیل خان،ڈاکٹر نوید اسلام،ڈاکٹر عابد کانجو،ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹر خرم ملک،عمران یوسف و دیگر موجود تھے۔

عزم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -