حکومت تاجر برادری کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی‘ ندیم قریشی 

      حکومت تاجر برادری کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی‘ ندیم قریشی 

  

 ملتان (نیوز  رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل سے باخوبی واقف ہے اور ان کو حل بھی کررہی ہے جس طرح لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں نے حکومت کا ساتھ دیا وہ قابلِ تحسین ہے، حکومت تاجروں پر خاص کر چھوٹے تاجروں پر ٹیکس شرح کم کر کے انہیں ریلیف دے رہی ہے تاکہ چھوٹا تاجر معاشی(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

 بحران سے نکل سکیں یہ بات انہوں نے رحمہ موبائل پلازہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ تاجر اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ تقریب کے میزبان محمد عمر نے کہا تاجروں نے ہمیشہ حکمرانوں کا ساتھ دیا ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت کے دوران ہمیشہ تاجر ہی حکومت کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر آصف انصاری، محمد عمر،شیخ طاہر،چوہدری بشیرانصاری، مشتاق حیدر،شیخ ندیم،چوہدری محمود، کاشف رفیق، محمد اسماعیل، وسیم حسین، مہر نبیل، مہر عدیل، محمد جاوید، محمد کاشف، عبدالرحمن، مہر ممتاز،چوہدری محمد علی،دانش خان، خالد چٹھہ بھی موجود تھے۔ 

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -