ترنڈہ محمد پناہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

   ترنڈہ محمد پناہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) ترنڈہ محمد پناہ مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران سڑک (بقیہ نمبر33صفحہ 7پر)

سے ریڑھیاں ٹھیلے سٹال ہٹا دیے گئے جب کہ دکانوں کے سامنے ڈالے چھپرے گرا دیے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بازار کشادہ ہو گیا کل تک جہاں پیدل چلنا دشوار تھا موٹر سائیکل کاروں کی آمدورفت باآسانی جاری ہے شہریوں اور سکول طالبات کے والدین رانا زاہد حسین ایڈوکیٹ اقبال خان رفیع خان ایڈوکیٹ شوکت خان جام زاہد محمد شاہد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر ارشد وٹو کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے سبب پیدل چلنا دشوار تھا ریڑھی والے سکول طالبات اور خواتین سے بدتمیزی کرتے اور ناشائستہ آوازیں کستے تھے شہریوں نے تجاوزات کو دوبارہ قائم ہونے سے روکنے کیلئے ڈی پی او سے ایلیٹ فورس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -