یوٹیلیٹیسٹورز پر چینی کی سپلائی معطل

  یوٹیلیٹیسٹورز پر چینی کی سپلائی معطل

  

کو ٹ چھٹہ (نمائندہ  پاکستان) یوٹیلیٹی سٹوروں پر آنے والی حکومتی سبسڈی کے تحت چینی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ضلع بھر(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

 کے تمام یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی سمیت آٹا و دیگر خوردونوش اشیاء غائب ہیں‘ شہری مہنگی چیزیں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ 15روز سے ضلع ڈیرہ غازیخان سمیت تحصیل کو ٹ چھٹہ و بستی ملانہ میں چینی کی 15روز سے عدم فراہمی سے شہری منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے۔ ہر دکاندار بے لگام ہو کر حکومتی نرخ سے ہٹ کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ کو ٹ چھٹہ و بستی ملانہ کے اکثر غریب اور تازہ دیہاڑی دار طبقہ کی بڑی تعداد یوٹیلٹی سٹور بستی ملانہ میں فوری چینی فراہمی کا مطالبہ کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ چھٹہ محمد اسد خان چانڈیہ سے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بڑے پر کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -