توڑ پھوڑ‘ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے  کا الزام‘ 7 ملزموں کی عبوری ضمانت منظور

     توڑ پھوڑ‘ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے  کا الزام‘ 7 ملزموں کی عبوری ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس انوارالحق پنوں کوآپریٹیو سوسائٹی فاضل پور ضلع راجن پور پر(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

 دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر سرکاری ریکارڈ اٹھانے کے مقدمہ میں ملوث سات ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد عامر اور محمد عمر وغیرہ کے وکیل ملک محمد نعیم اقبال نے موقف اختیار کیا کہ کوآپریٹیو سوسائٹی کے عملے نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا ہے کہ مختلف لوگ ان کا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے موقع کی کوئی شہادت نہیں اور نہ ہی ملزمان کی وہاں موجودگی پائی گئی ہے۔ کوآپریٹیو سب انسپکٹر عبدالغفور نے دو الگ الگ مقدمات میں 20 کے لگ بھگ افراد کو ملوث کردیا ہے۔ فاضل عدالت نے صفائی کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

ضمانت منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -