وہاڑی: ڈپٹی کمشنر سے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال  چودھری کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

   وہاڑی: ڈپٹی کمشنر سے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال  چودھری کی ملاقات‘ مختلف ...

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید سے ممبر قو می اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے ملاقات(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

 کی اس موقع پر عوامی اہمیت اور ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں ترقیاتی کام بھر پور انداز سے جاری ہیں بروقت ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے افسران متحرک ہیں ترقیاتی کاموں کے معیار اور شفافیت پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں جلد از جلد تکمیل کیلئے سرکاری مشینری کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام ترقیاتی کاموں سے مستفید ہو سکیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے مز ید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار انتہائی ضروری ہے تر قیاتی کام ناقص ہونے پر کنٹریکٹر کی ادائیگی روک دی جائے گی ممبر قو می اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام تیز ی سے جاری ہیں ترقیاتی کاموں سے عوامی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں حکومت عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں سے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے عوامی امنگوں پر پورا اترنا ہمیشہ ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن کاوشیں جاری رہیں اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان، نمبر دار راؤ منور اور دیگر موجود تھے۔ جبکہ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پودا لگائے اور اس کی مناسب دیکھ بھال کرکے ماحول کو سازگار بنانے میں اپنا کردارادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری کرتے ہوئے کیا اس موقع پرے مبشر کھرل،سجاد خان کھچی،سی ای او ایجوکیشن محمد رمضان لڑکا،ہیڈ ماسٹر منیر جوئیہ،ماسٹر عبدالروف سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے ملک میں مثالی اقدامات کررہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو مسائل سے نکال سکتے ہیں اس موقع پر ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -