ہائی کورٹ: میڈیکل لیب سیل  جرمانہ‘ہیلتھ کیئر کمیشن کو نوٹس

  ہائی کورٹ: میڈیکل لیب سیل  جرمانہ‘ہیلتھ کیئر کمیشن کو نوٹس

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے وہاڑی میں قائم میڈیکل لیب کو سیل کرکے(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

 جرمانہ عائد کرنے کے خلاف درخواست پر ہیلتھ کیئر کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔فاضل عدالت نے پٹشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کا مؤکل محمد رمضان وہاڑی میں ایک لیب پر کام کرتا ہے۔ جو ڈاکٹر ثنا اللہ کے کلینک سے متصل ہے کلینک کے مالک ڈاکٹر ثناء  اللہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن اور پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہوئے ہیں کمیشن کی چھاپہ مار ٹیم نے اپنے اختیارات اور مروجہ قوانین سے تجاوز کرتے ہوئے نہ صرف لیب سیل کر دی بلکہ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا انہوں نے کہا کہ یہ لیب  دراصل کلینک کا ایک حصہ ہے جس میں ڈاکٹر اپنے مریضوں کا شوگر اور بلڈ ٹیسٹ کرتے ہیں اسے کمرشل طور پر الگ سے نہیں چلایا جا رہا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنے ہی جاری کردہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -