ڈپٹی کمشنر کے نام پر لوٹ مار‘ گرفتار ملزم 5 روزہ  جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

 ڈپٹی کمشنر کے نام پر لوٹ مار‘ گرفتار ملزم 5 روزہ  جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کے(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

 نام پر نوکریاں دینے کے بہانے فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم احسن علی نے شہری کو ریڈر بھرتی کرانے کے لئے 1 لاکھ دس ہزار روپے ہتھیائے تھے، ملزم خود کو ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کا پی اے کہتا تھا جس کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کی اور ملزم کے قبضہ سے ملتان کے کمشنرز جاوید اختر محمود، شان الحق، افتخار سہو اور سکندر بلوچ کے کارڈ بھی برآمد ہوئے تھے جس سے مزید تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -