ایف آئی اے میں 60 تھانیداروں کی ترقی

   ایف آئی اے میں 60 تھانیداروں کی ترقی

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملتان سمیت (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

60 تھانیداروں کو بطور سب انسپکٹر انوسٹی گیشن  کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ملتان سرکل سے ترقی پانے والوں میں اے ایس آئی محمد شیراز۔ محمد ابوبکر۔عادل ایوب  محمد عمر فاروق کے نام شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان  ایف آئی اے خواجہ حماد الرحمن،  چوہدری اعجاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر۔ زاہد عباس ایس ایچ او ایف آئی اے ملتان اور محرر ایف آئی اے عبدالرحمن ترقی پانے والے تمام چاروں سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔واضح رہے اس سے قبل ایف آئی اے ملتان کے 6 کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل  کے عہدے پر ترقی دی تھی۔جن میں عبدالرزاق خان، ظفر اقبال، محمد سجاد، ناصر محمود، عاطف شوکت اور شاہ محمد کے نام شامل ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایف آئی اے سرکل ملتان آفس میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی ہے۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد نے مذکورہ ترقی یافتہ عہدیداروں کے کندھے پر بیچز لگائے

ترقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -