معیشت‘ کاروبارکی ترقی کیلئے خواتین کو برابر مواقع دیئے جائیں‘ نویرا فہد 

      معیشت‘ کاروبارکی ترقی کیلئے خواتین کو برابر مواقع دیئے جائیں‘ نویرا ...

  

 ملتان (نیوز  رپورٹر) جنوبی پنجاب میں بھرپور عملی کام کرنے والے بڑے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کو عمارت کی تعمیر کیلئے حکومتی عہدیدار کے وعدہ مطابق زمین اور تعمیرات کے لئے ہرممکن مدد فراہم کی جائے۔ان خیالات کا اظہار وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی نومنتخب صدر نویرا فہدنے اپنی دیگر عہدیداران سینئر نائب صدر فرح ثاقب، (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

نائب صدر نادیہ وسیم اور ایگزیکٹو باڈی کی ممبران کے ہمراہ ایک ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں کاروبار سے وابستہ خواتین بہت بااعتماد اور بہترین صلاحیتوں کی حامل ہیں ان کو بھی ترقی یافتہ علاقوں کی خواتین کے برابر مواقع مل جائیں تو اس خطہ اور پورے ملک کی معیشت میں بہتری آنے کے روشن امکان ہیں،کورونا وباء  کی وجہ سے وومن انٹرپرینورز کے کاروبار کو بھی سخت دھچکا لگا ہے میری کوشش ہے کہ ہماری ممبران ڈیجٹیل ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے نہ صرف آگاہ ہوسکیں بلکہ اس میں مہارت حاصل کرکے اپنے کاروباری روابط کو مزید مضبوط کریں اور بڑھائیں۔اس سلسلے میں ہم سمیڈا جو پہلے بھی ہماری مدد کررہا ہے سے مزید تعاون حاصل کریں گے۔ سینئر نائب صدر فرح ثاقب اور نائب صدر نادیہ وسیم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے ملک بھر میں صنعتی و تجارتی نمائشوں کاانعقاد کاروبار کے فروغ میں بہت مددگارثابت ہوتاہے۔اس سلسلے میں بھر پور معاونت فراہم کرے۔ آن لائن کاروبار فروغ پارہا ہے تاہم اس کے بھرپور حوصلہ افزاء نتائج میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے کاروباری سیکٹر کے لئے اچھی سکیمیں متعارف کرائی ہیں تاہم وومن انٹرپرینورز ان سکیموں سے بہت سے وجوہات پر صحیح فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔سٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کواس سلسلے میں ہمارے تحفظات کو دور کرنا چاہیے۔

نویرا فہد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -