ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  

ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق صبح الصادق سے لیکر اب تک ڈکیتی کی مختلف (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

سات وارداتوں میں شہری نقدی و موٹرسائیکل سمیت قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے نونمبر فلائی اوور محمد اویس سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر موٹرسائیکل سے محروم کردیا،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے کبیل والی پل ظفر اقبال کیگھر چھے مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر گھر سے نقدی دولاکھ سمیت نو تولہ زیورات لیگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے نواب پور بائی پاس محمد رشید سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و کارڈ مالیت42ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے موضع سرانی شہزاد سے چھے مسلح ڈاکو نے روک کرٹریکٹر ٹرالی اور لوڈ کپاس مالیت26لاکھ لیگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے جناح پارک سجاد حسین سے دو افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل لیکر فرار ہوگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے گریب ا?باد زین سے چار مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی2لاکھ50ہزار سمیت موبائل لیگئیجبکہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میٹرو سٹیشن سلیم سے نامعلوم شخص گلی میں لے جاکر اسلحہ کے زور پر نقدی5ہزار چھین کر فرار ہوگیا،تمام واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہریوں کو ملزمان کی گرفتاری کی جھوٹیاں تسلیاں دیتے ہوئے فرضی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -