گورنمنٹ گرلز ہائی سکولوں میں فوری کلاسیں شروع کرنے کا حکم 

  گورنمنٹ گرلز ہائی سکولوں میں فوری کلاسیں شروع کرنے کا حکم 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکولوں میں نویں اور دسویں کی کلاسیں فوری شروع کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے، کمشنر نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے، تفصیل کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قاسم بیلہ کا (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

اچانک دورہ کیا،اس دوران انہوں نیسکول میں نویں اور دسویں کی کلاسیں شروع نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ محکمہ بلڈنگ کی جانب سے کمرے تعمیر کے بعد محکمہ تعلیم کے سپرد کئے جاچکے ہیں مگر اس کے باوجود کلاسز شروع نہ ہونا افسوسناک ہے۔کمشنر جاوید محمود اختر نے کہا کہ تعلیمی عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،ہمارے طلبہ وطالبات ہمارا اثاثہ ہیں،پہلے ہی قدرتی آفت سے ان تعلیمی نقصان ہو چکا ہے،انہیں سہولیات فراہم کرنا ہم پر فرض ہے،اس باریمیں کوئی عذر برداشتنہیں کیاجا سکتا۔کمشنر ملتان نے سی ای او ایجوکیشن کو فوری طور پر سکول میں نویں اور دسویں کی کلاسیں شروع کرانے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ سکول میں اضافی کمرے بنا کر اسے ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کیبھی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہطالبات کو قریبی کالج میسر نہ ہونے پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔بعدازاں کمشنر جاوید اختر محمود نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی موجود تھے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -