12ہزار روپے ادائیگی کرنیوالا بھی اب گھر خرید سکے گا: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک 

  12ہزار روپے ادائیگی کرنیوالا بھی اب گھر خرید سکے گا: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک 

  

 کراچی(این این آئی)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا ہے کہ ہوم فنانسنگ کیلئے بینکوں اور عام آدمی کی مشکلات کو دیکھا گیا ہے40 ہزار روپے آمدنی والا ذاتی (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

گھر کا خواب نہیں دیکھ سکتا تھا لیکن اب 12 ہزار روپے کی ادائیگی کرنے والا بھی گھر لے سکے گا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سیما کامل نے بتایاکہ پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس کیلئے پہلی بار باقاعدہ اقدام اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بینک کے نارمل ریٹ پر لوگ قرضے نہیں لے سکیں گے متوسط طبقے کو بھی 25 ہزار روپے تک قسط پر گھر مل سکے گا قرض کیلئے صرف شرط یہ ہے کہ پہلی بار گھر خریدا جا رہا ہو انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتے وزیراعظم عمران خان ہوم فنانس میٹنگ کرتے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ بھی ہر ہفتے دو میٹنگز ہوتی ہیں۔ ایل ڈی اے پروجیکٹ میں نیفڈا نے 2400 فلیٹس بک کرا لیے ہیں سیما کامل نے بتایاکہ بینکوں کے ساتھ فارم، بروشر، مارکیٹنگ اور ٹریننگ شروع ہو چکی ہے  بینکوں نے ہوم فنانسنگ کیلئے سٹاف کو تربیت دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک ہفتے میں بینکوں کے پروڈکٹ، اشتہار اور بروشر نظر آئیں گے ہاؤسنگ فنانس میں زیادہ تر اسلامک بینکنگ کی پروڈکٹ ہوں گی۔ پہلے درجے میں نیا پاکستان اسکیم جبکہ دوسرے میں باقی گھر ہونگے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ بینکوں کے ایک فارم جبکہ پروڈکٹ فیچر بھی ایک ہی ہونگے۔ بینکوں کو ہدایت ہے کہ کسٹمرز کو 30 دن میں قرضے کا فیصلہ کریں۔ جن کی آمدنی کا ثبوت نہیں ہوگا، بجلی، فون بل اور سکول فیس سے بھی بینک آمدنی کا اندازہ لگائیں گے۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -