حاصل پور: شہریوں سے مقابلہ‘ ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک 

حاصل پور: شہریوں سے مقابلہ‘ ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک 

  

حاصل پور (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)بہاولپور روڑ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک شہری زخمی ہوگیا اور ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوا‘ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوا‘ خیر پور ٹامیوالی کے علاقے چندی(بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

 پور کے قریب بہاولپور روڑ پر دن دہاڑے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سابق چیرمین بلدیہ حاصل پور اشفاق رامے کے رامے پولٹری فارم کے مزدے ڈالے کو لوٹنے کی کوشش کی جسے قریب کھڑے شہری نے ناکام بنا دی شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا جبکہ دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کر دی جو شہری کو گولی لگنے کی بجاے ڈاکو کے اپنے ہی ساتھی کو جا لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے احمد نواز نامی شہری پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ اکھٹے ہو گئے اور انہوں نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -