پنجاب میں محکمہ سکول ایجوکیشن کا طلبا  کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ 

 پنجاب میں محکمہ سکول ایجوکیشن کا طلبا  کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور(آئی این پی)  پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزارت صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت طالب علموں کو صحت کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسکول ایجوکیشن نے صوبائی وزارت صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صحت کارڈ بننے کے بعد طلبا لاہور کے 25 اسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے طلبا کے صحت کارڈ بنانے سے اسکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔ صحت کارڈ بنانے کے لیے تمام طلبا کو اپنے والدین کے آئی کارڈ کی کاپیز جمع کرانا ہوگی۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں صحت کارڈ بنانے کے حوالے سے اسکولوں کا وزٹ کریں گی۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن

مزید :

صفحہ اول -