کوروناوائرس،سندھ ہائیکورٹ اور  دیگر عدالتوں میں صحافیوں کاداخلہ بند

کوروناوائرس،سندھ ہائیکورٹ اور  دیگر عدالتوں میں صحافیوں کاداخلہ بند

  

 کراچی (آئی این پی) کرونا کیسز میں اضافے کے باعث سندھ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں صحافیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے متعدد بینچز میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی جبکہ صحافیوں کو اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں میں اہم کیسز کی کوریج سے بھی روک دیا گیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی،  جسٹس جنید غفار اور جسٹس ندیم اختر کے عملے نے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روکا۔ ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹرز کے جنرل سیکریٹری شوکت کورائی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ میڈیا نمائندوں کو عدالتوں میں داخلے پر پابندی کا نوٹس لیں۔

کروناوائرس

مزید :

صفحہ آخر -