جزائر کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات دور کریں گے، عمران اسماعیل 

جزائر کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات دور کریں گے، عمران اسماعیل 

  

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جزیروں کے حوالے سے ا ٓرڈیننس پرسندھ حکومت سے بات ہوسکتی ہے اور جزائر کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ میڈیا بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ آرڈیننس پر بات کرنے کیلئے سندھ حکومت کوساتھ بیٹھناہوگا، ویران جزیروں پراگرشہربستے ہیں تواس سے فائدہ سندھ حکومت کوہی ہوگا۔گورنر  سندھ نے کہا کہ میں وزیراعلی سندھ سے ملاقات کروں گا تو اس پربھی بات ہوگی ہم جزیرے  اٹھاکراسلام آباد تو لے نہیں جائیں گے اس سے جوریونیوحاصل ہوگاوہ سندھ حکومت کوہی ملے گا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کاتوپتانہیں لیکن پیپلزپارٹی کاجلسہ لگ رہاہے، شہر میں صرف پیپلزپارٹی کے بینرز نظر آرہے ہیں، جلسے سے  کوروناکیسزمیں اضافہ ہواتوذمے  داری سندھ حکومت پر ہوگی۔گورنر نے کہا کہ استعفے پروزیراعظم کے حتمی فیصلے تک فردوس شمیم ہی قائدحزب اختلاف ہیں۔

عمران اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -