نا گھبرانے کا درس دینے والے وزیراعظم گھبرا چکے، سینیٹر شیریں رحمان

    نا گھبرانے کا درس دینے والے وزیراعظم گھبرا چکے، سینیٹر شیریں رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)  پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ   نا گھبرانے کا درس دینے والے وزیراعظم گھبرا چکے ہیں،حکومت کے ہوش اتنے جلدی اڑ گئے ہیں، یہ ہماری کامیابی ہے، حکومت خود کو بے نقاب کر رہی  ہے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تبدیلی سرکار اب گھبرا گئی ہے،  نا گھبرانے کا درس دینے والے وزیراعظم گھبرا چکے ہیں،حکومت کے ہوش اتنے جلدی اڑ گئے ہیں، یہ ہماری کامیابی ہے،  پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم متحرک رہے گی، شیری رحمان  نے کہا کہ حکومت خود کو بے نقاب کر رہی ہے، ہمیں تحریکیں چلانا آتی ہیں، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے کچھ نہیں کر سکتے، حکومت پیپلز پارٹی سے خوف زدہ ہے۔ 
 شیریں رحمان

مزید :

صفحہ آخر -