مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری  پر50لاکھ کے انعام کی سفارش 

مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری  پر50لاکھ کے انعام کی سفارش 

  

کراچی (این این آئی)ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)عمر شاہد کی جانب سے محکمہ داخلہ کو کراچی میں فائرنگ سے ڈرائیور کے ہمراہ شہید ہونے والے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عمر شاہد نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر مولانا کے قاتلوں کی گرفتاری پر انعام کی سفارش کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش تحقیقاتی کمیٹی نے کی ہے، جبکہ خط محکمہ داخلہ کو ارسال کردیاگیاہے۔

 مولانا عادل 

مزید :

صفحہ آخر -