مریم اورنگزیب صبح کاآغازنئے جھوٹ سے کرتی ہیں،شہباز گل 

 مریم اورنگزیب صبح کاآغازنئے جھوٹ سے کرتی ہیں،شہباز گل 

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پر امن جلسہ کرنا اپوزیشن کا حق ہے  جس نے گلو بٹ بننے کی کوشش کی اس سے نمٹا جائے گا  عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں سچ کا سامنا کریں مریم اورنگزیب کے  بیان پر  ردعمل میں شہبازگل نے کہا  مریم اورنگزیب روزصبح کاآغازنئے جھوٹ سے کرتی ہیں آج کاتازہ جھوٹ یہ ہے کہ انہیں جلسے سے روکاجارہاہے معاون خصوصی نے کہا اقتدارسے دوری کارونادھونا2 سال سے جاری ہے مسائل کے نام پرنکلنے والوں کی نظرذاتی ریلیف پرہے  انہوں نے کہا کرپٹ ٹولے کی حکومت کودھمکانے کی اوقات نہیں جلسے کریں یا نعرے ماریں،احتساب ہوگا۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -