حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، آئینی مدت پوری کرے گی: پرویز خٹک
نوشہرہ (بیورورپورٹ)موجودہ حکومت اپنی پانچ سال پورے کرے گی اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگئی پاکستان کے حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع پرویز خٹک نے عاشورہ آباد نوشہرہ کی ممتاز سیاسی کارکن عالم حسین سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر عالم خان نے اپنے خاندان کی طرف سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل مرحوم کے فرزند عمر کاکا خیل کا پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کے تحریک انصاف شریف لوگوں کی پارٹی ہے، اس میں گندہ گیروں کی جگہ نہیں۔۔پیسے میں خرچ کررہا ہوں، ترقیاتی کام میں کررہا ہوں، وزاراتیں میں دے رہا ہوں اور نام لوگ اپنا بنارہے ہیں۔۔میں ان لوگوں کو دن میں تارے دکھادونگا جو میرے ساتھ منافقت کررہے ہیں۔۔2018 الیکشن کے دوران میں 5 صوبائی اور 2 قومی سیٹوں پر محنت کررہا تھا اور جیت گیا۔۔انہوں نے کہا کہ اس بار تو ایک چھوٹا سا حلقہ ہے اور یی کسی کا باپ بھی مجھ سے نہیں جیت سکتا۔۔میرے پاس عوام کی طاقت ہے، اور اپنے دوستوں سے کہتا ہوں ہر کسی کو دعوت دو۔۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہر پارٹی دیکھ لو، پھر میرے خدمات دیکھ لو میری تاریخ دیکھ لو یقین ہوجائے گا۔۔عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اس صوبے پر حکومت کیا ہے۔۔اے این پی والے تو کوئی ایک کام دکھادے جو کیا ہو۔۔مسلم لیگ ن نے حکومت کی انجنئیر امیر مقام دکھا دے کہی ایک فٹ گیس پائپ لائن بچھایا ہو۔۔مسلم لیگ ن اور اے این پی والوں نے نوشہرہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا تھا۔۔مسلم لیگ ن عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔۔انہوں نے کہا میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے نوشہرہ کے عوام کی خدمت کی۔۔نوشہرہ کا سب سے بڑا مسئلہ سیلاب تھا۔۔دریائے کابل پر کروڑوں روپے کے حفاظتی بند بن کر نوشہرہ کو سیلاب سے محفوظ کیا۔۔2010 سیلاب کے بعد میں یہ دعائیں کررہا تھا یا اللہ مجھے طاقت دے کہ میں نوشہرہ کو سیلاب سے بچاو۔۔عوامی نیشنل پارٹی کے وزیر اعلی سے منتیں کی دریاں کابل کے کنارے حفاظتی پشتیں بنانے کے لیے۔۔حیدر ہوتی نے صاف انکار کردیا حفاظتی بند تعمیر کرنے سے۔۔پھر میں آصف علی زرداری کے پاس اور کہا کہ نوشہرہ ڈوب رہا ہے۔۔آصف علی زرداری نے بھی صاف انکار کردیا بند تعیر کرنے سے۔۔انہوں نے کہا ان سیاستدانوں نے نوشہرہ کو کھڈے لائن کیا تھا۔۔اللہ تعالی نے مجھے وزیراعلی بنایا اور سب سے پہلے میں نے دریائے کابل کے کنارے حفاظتی بند تعمیر کیا۔۔یہ میرا خواب تھا جو میں نے پورا کیا آج نوشہرہ سیلاب سے محفوظ ہیں۔