پی پی پی اور نواز لیگ پس پردہ حکومت کے حمایتی ہیں، سراج الحق   

  پی پی پی اور نواز لیگ پس پردہ حکومت کے حمایتی ہیں، سراج الحق   

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شبقدر(تحصیل رپورٹر)  پی پی پی اور نوازلیگ پس پردہ حکومت کے حمایتی ہیں۔ قوانین کی منظوری،آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع اور چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں دونوں پارٹیوں نے حکومت کا ساتھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار آمیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شبقدر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اول روز سے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا اور آج بھی ان کی غریب کش پالیسیوں کے خلاف میدان میں ہے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پی پی پی اور ن لیگ نے2سال تک حکومت کی حمایت کی اور آرمی چیف ایکسٹینشن،حکوت پاکستان کو FTFکے گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے قانون سازی اور سینٹ انتخابات میں موجودہ حکومت کا ساتھ دیکر ثابت کیا۔ انھوں نے کہا کہ صحافیوں سمیت کسی بھی سیاست دان کو غریبوں کی فکر نہیں آج غریب مہنگائی کی چکی میں پیس رہا ہے غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں مہنگائی طوفان نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اب جب ن لیگ اورپی پی پی کے لیڈروں کے خلاف نیب کیسز کھل گئے تو ان کو غریبوں نظر آنے لگے اور حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔آمیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مختصر دورہ شبقدر سابقہ صوبائی وزیر حافظ حشمت، ضلعی آمیر مصباح اللہ، تحصیل آمیر قاری شفیع اللہ اور تجلی نور کے ہمراہ مٹہ مغل خیل میں سابقہ تحصیل آمیر میاں شاہ روم اور میرزائی میں سابقہ پرنسپل عبدالمالک مرحوم کے زوجہ اور مولانا عبدالباری کے والدہ اور سابقہ ناظم نعیم خان اوچہ ولہ کے جوان سالہ بیٹے کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصا ل ثواب کیلئے دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -