دورافتادہ علاقوں میں ریسکیوسروسز کا آغاز اہم قدم ہے: شوکت یوسفزئی 

دورافتادہ علاقوں میں ریسکیوسروسز کا آغاز اہم قدم ہے: شوکت یوسفزئی 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے تحصیل بشام شانگلہ میں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ افتتاح کے ساتھ ہی تحصیل میں ایمرجنسی ریسکیو سروسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے۔افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔شوکت یوسفزئی نے ریسکیو اسٹیشن کے مختتلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ریسکیو حکام نے اسٹیشن میں فراہم،خدمات کے بارے میں صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔افتتاح کے موقع پر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں ایمرجنسی ریسکیو سروسز کا آغاز ایک اہم قدم ہے۔ ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی ہمیشہ قابل تعریف رہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کورونا صورتحال میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دی ہیں۔ بدلتی ہوئے موسمی حالات اور ناگہانی آفات میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار صوبے کے تمام علاقوں تک پھیلادیا گیا ہے۔شانگلہ میں ریسکیو سروس کے آغاز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں علاقے کے لوگوں کو ریسکیو سروسز فوری طور پر میسر ہونگی، جس سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئیگی۔

مزید :

صفحہ اول -